Musharraf ka Interview Aur Maalish

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
مشرف کا انٹرویو اور مالش

x240-EMb.jpg


پاکستان کے ٹی وی چینلز کے میزبان یعنی پروگرام اینکر اپنے سوالات کی بجائے چاپلوسی کیلئے مشہور ہیں


حال ہی میں دنیا ٹی وی کے ایک پروگرام میزبان کامران شاہد جو ماضی کے فلمی اداکار شاہد کے بیٹے ہیں لندن گئے اور سابق ڈکٹیٹر پرویزمشرف کا انٹرویو کیا۔ اینکر نے بعد ازاں اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پراس کے دوکلپ بھی اپ لوڈ کیے اور لکھا کہ سابق صدر مشرف مجھے اپنے گھر کا ایک دلچسپ دورہ بھی کرایا


کامران شاہد کے اس ویڈیو کلپ کے اپلوڈ کرنے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر استعمال کرنے والوں نے سوالات اور تبصروں کے ڈھیر لگادیے۔


صحافی مطیع اللہ جان نے کامران شاہد کی ویڈیو ٹوئٹ کے نیچے لکھاکہ کیاآپ نے پرویزمشرف سے یہ پوچھاکہ انہوں نے یہ عالیشان گھر کن ذرائع سے خریدا؟۔ سلما جعفر نامی خاتون نے تبصرہ کیا کہ فارم ہاﺅس سے اس فلیٹ تک۔ عبدالاحد نے لکھاکہ مشرف کا گھر کیسا تھا جو پاکستانیوں کے خون کی کمائی سے خریدا گیا، اس نے پاکستان کے لوگوں کو فروخت کرکے یہ بنگلہ لیا، امید ہے کہ آپ نے مزے لیے ہوں گے۔ طارق اسد نے تبصرہ کیاکہ مشرف میں کوئی شرم نہیں۔ محمد مدنی نے کامران شاہد کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھاہے کہ تم انٹرویو نہیں کررہے تھے بلکہ اس کوشش میں تھے کہ پرویزمشرف کو معصوم دکھاسکوجس نے اکہتر کی جنگ کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ بلنڈر کیے۔سفیان احمد نامی ایک اکاﺅنٹ سے جواب دیا گیاہے کہ جب ہر جگہ سے پروگرام کرنے پر انکار ہوگیا تو وفاداری کیلئے ان کے گھرمیں ہی پروگرام کرلیا۔ ایک اشتہاری آمر کی پذیرائی کی کوشش۔ راشد ہاشمی نے کامران شاہد سے پوچھاکہ کیا تم نے اس سے یہ سوال بھی کیاکہ یہ ڈاکٹر عافیہ کو بیچ کرخریدا، نیٹو سپلائی روٹ دینے سے ملا یا ائربیس امریکا کے حوالے کرنے پر؟ یہ پلانٹڈ انٹرویو تھا، لفافہ


حفیظ امجد نامی ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے تبصرہ کیا گیاکہ کیا تم نے پوچھاکہ کیسے ایک بائیس گریڈ کا ریٹائرڈ افسر ایسا گھر خریدسکتاہے، اس کی قیمت کتنے ملین ڈالرز ہے؟۔ سید امجد شاہ نے تبصرہ کیاہے کہ اور پروگرام کے بعد کامران شاہد نے پرویز مشرف کے کمر کی مالش بھی کی اورمشی نے ایک سو پاﺅنڈز بھی دیے۔ محمد عمر بن آصف نے تبصرہ کیاہے کہ کیا تم نے مشرف سے اس فلیٹ کی منی ٹریل کا پوچھا


دلچسپ بات یہ ہے کہ اینکر کامران شاہد سابق ڈکٹیٹر کا انٹرویو اوران کا لندن کی یونیورسٹی میں لیکچر دیکھنے گئے تھے مگر طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے لیکچر نہ ہوسکاتو پروگرام کے میزبان کو گھر دکھانے پر ہی اکتفا کرنا پڑا

https://www.pakistan24.tv/2017/08/30/5118​
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
Musharraf and Zardari - Both of them give interview to their favorite anchor/journalist and attend to the pre-selected questions.

Nawaz
- He does not give an interview but reads and rotes from the Parchis without comprehending what questions were asked.

Imran Khan - The only political leader who fearlessly faces the media.

Fazlu - The most astute and quick-witted politician who molds every question to his favorite answer.
 
Last edited:

israr0333

Minister (2k+ posts)
Chicago Tribune from Chicago, November 7, 1990

Pakistani and Western analysts generally believe Sharif will let the cases against Bhutto die but that he will proceed with a criminal extortion case against Bhutto's husband, Asif Ali Zardari. Zardari, who is a national assemblyman, faces a possible 17-year jail term. "Zardari was the symbol of corruption of the Bhutto government. They have to punish him," said Arif Nizami, editor of the respected Lahore-based newspaper, the Nation.


?
<font size="4"><span style="font-family: calibri"><font size="5"><font size="4">
 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
دنیا کا یہ واحد آمر ہے جو بغیر کسی فلٹریشن کے، سوالوں کے جواب دینا چاہتا ہے اور مخالفین اسے اس کی پبلسٹی کہتے ہیں


سیاست دانوں میں صرف عمران خان ہے جو کبھی یہ نہیں کہتا کہ یہ نہ پوچھنا وہ نہ پوچھنا ، اس کے علاوہ کسی میں ہمت نہیں کہ عام پبلک کے سوالوں کے جواب دے سکے
 

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
request to everybody, please let allah be the judge, mistakes errors happen, but INTENTIONS vvvvv important.

IF YOU OPENLY ACCUSE OR DO BHOETAAN CALL ANOTHER MUSLIM CHORE AND IF HE IS NOT AND YOU ARE NOT 100% SURE

YOU WILL BE IN BIG TROUBLE IN FRONT OF ALLAH, LET ALLAHTALLAH BE THE JUDGE, WHAT GOES AROUND COMES AROUND

SO WHY DO BHOETAAN. JAANA TOE ALLAH KAE PASS HAE HAENAA

KEEYON UPNAA DUNEEYA KAA QUBURR ORR AKHEERUT KAAA SUFFAR MUSHKIL KURTAE HOE

DONT DO IT, LET ALLAHTALLAH DO JUSTICE IF NOT 100% SURE ABOUT A MUSALMAN BEST THING SHUT UP:biggthumpup:

ALLAHTALLAH SAE DURROE, GEN MUSHARRAF IS NOT A DAKU 100% GURANTEE:jazak:, HE DID A LOT FOR PAKISTAN, NICE HONEST PATRIOTIC MUSALAMN, ITS A GURANTEE

https://www.siasat.pk/forum/showthread.php?445540-Is-Musharraf-Corrupt
 
Last edited:

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
افسوس۔ زرداری اور نواز شریف کی حکومتوں نے ایسے بلنڈرز کیے کہ آپ مشرف جیسا درمیانی عقل کا آدمی بھی لیڈر بن گیا۔
 

Back
Top