Geek
Chief Minister (5k+ posts)
Source
ایک ہنگامے پہ موقوف ہے اسمبلی کی رونق
پارلیمنٹ ڈائری میں صالح ظافر یوں رقمطراز ہیں: اپوزیشن کی دو بڑی پارٹیوں نے ہنگامے کو وتیرہ بنا لیا، حکومتی ارکان بھی ماحول کو مکدر بنانے میں ثانی نہیں رکھتے رواں اجلاس پہلوان کا اکھاڑہ بن گیا۔ یہ وہی اسمبلی ہے جس کے تقدس کا واسطہ دے کر اسے دھرنا بازوں سے بچایا گیا، اور اب اس میں دھرنا باز اور ککڑ باز مجمع لگا کر چونچیں لڑا رہے ہیں، اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیاں جن میں سے ایک میکے سے واپس آ گئی ہے، سسرال (حکومتی ارکان) سے مسلسل جھیڑا برپا کئے ہوئے ہیں،ہمارے ظافر صاحب بڑے صابر صاحب ہیں گیلری میں بیٹھ کر گیلری کلاس سے بلا ٹکٹ مزے لیتے رہتے ہیں، اور ہمارے لئے ایک غم کی داستان ہر سیشن میں تحریر کرتے ہیں، کہ قوم کو اپنے خیر خواہوں کی بدخواہی دکھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے، ورنہ ہمیں کیسے معلوم ہوتا کہ اسمبلی کی دیواروں کے اندر باہر کے لئے کچھ بھی نہیں ہوتا صرف آپس کا شوقِ رزم آرائی ہی پورا کیا جاتا ہے، اگر اسمبلی اپنے رائے دہندگان کی حالت زار کے لئے کچھ کرتی تو آج گلستان وطن کا یہ حال نہ ہوتا،وزراء کرام تو اقتدار کی پھول کر سی پر بیٹھے ہیں، پھر کیوں وہ اس کرسی سے محروموں سے پنگا لیتے ہیں، چپ کر کے سیشن میں نشستن و برخاستن و خوردن تک محدود رہیں گفتن کی زحمت نہ اٹھائیں، ان کا فریضہ ادا کرنے کے لئے بعض مخصوص چینلز موجود ہیں جہاں اینکرز ایکشن ری پلے کا اہتمام کر دیتے ہیں۔
Source
Last edited by a moderator: