MH17 crash: Russia vetoes UN resolution for international tribunal

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ایم ایچ 17 ٹرائبیونل کی قرارداد پر روس کا ویٹو

150729224424_mh17_640x360_._nocredit.jpg

مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ اس طیارے کو روس کے فراہم کردہ میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا

روس نے ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کے معاملے میں مشتبہ افراد پر مقدمہ چلانے کے لیے عالمی ٹرائبیونل بنانے کے مطالبے والی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔

ملائیشیا، ہالینڈ، آسٹریلیا، بیلجیم اور یوکرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس ٹرائبيونل کی تشکیل سے متعلق قرارداد پیش کی تھی۔

سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے جہاں روس نے اسے ویٹو کر دیا وہیں 11 نے اس کے حق میں ووٹ دیا جبکہ تین ارکان چین، انگولا اور وینیزویلا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والے اس طیارے کو 17 جولائی 2014 کو مشرقی یوکرین کے اوپر مار گرایا گیا تھا اور اس پر سوار تمام 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے 196 کا تعلق ہالینڈ سے تھا۔

جس جگہ یہ طیارہ گرا وہ علاقہ روس نواز باغیوں کے زیرِ اثر تھا تاہم باغیوں نے جہاز مار گرانے کے الزام کو رد کر دیا تھا۔

مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ اس طیارے کو روس کے فراہم کردہ میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

روس کے مندوب کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ذرائع ابلاغ میں جارحانہ انداز میں پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے

روس بھی ان الزامات سے انکار کرتا آیا ہے اور اس کا الزام ہے کہ طیارہ یوکرینی حکومت کے فوجیوں نے مار گرایا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوتن پہلے ہی اس ٹرائبیونل کی تشکیل کی تجویز کو قبل از وقت اور غیر تعمیری قرار دے چکے ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ اس معاملے میں پہلے سے جاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ایک بین الاقوامی ٹرائبيونل کی تشکیل درست نہیں ہوگی۔

قرارداد ویٹو کیے جانے پر اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی سفیر سمانتھا پاور نے کہا کہ روس نے ظالمانہ انداز میں صدمے کا شکار اقوام سے اٹھنے والی عوامی آواز کو نظرانداز کر دیا ہے۔

تاہم روس کے مندوب کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ذرائع ابلاغ میں جارحانہ انداز میں پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے اور روسی تفتیش کاروں کو جائے حادثہ تک مکمل رسائی بھی نہیں دی گئی۔

روس نے اس قرارداد کے بدلے میں ایک متبادل قرارداد بھی تیار کی ہے جس میں ٹرائبیونل کا تو ذکر نہیں لیکن ایک مکمل عالمی تحقیقات کا مطالبہ ضرور کیا گیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایم ایچ 17 ٹرائبیونل کی قرارداد پر روس کا وی

روس نہیں مانتا، اقوام منافقه جو اکھیڑنا ہے اکھیڑ لو
 
UniFaithDici

Senator (1k+ posts)
Re: ایم ایچ 17 ٹرائبیونل کی قرارداد پر روس کا وی&#16

یہ طیارہ امریکی سی آئی اے نے تباہ کیا
 
yasir18

Councller (250+ posts)
Re: ایم ایچ 17 ٹرائبیونل کی قرارداد پر روس کا وی&amp

یہ طیارہ امریکی سی آئی اے نے تباہ کیا
Don't defend Russia only because you're against USA. Russia is trying to occupy eastern parts of Ukraine similar to how it occupied Crimea from Ukraine. Russia is supplying arms to the rebels, including the anti-aircraft guns. it is suspected that Russian-backed rebels in Ukraine hit that Malaysian plane with these anti-aircraft guns.
 
allahkebande

Minister (2k+ posts)
Re: ایم ایچ 17 ٹرائبیونل کی قرارداد پر روس کا وی

روس نہیں مانتا، اقوام منافقه جو اکھیڑنا ہے اکھیڑ لو

اسی لئے اقبال نے فرمایا کہ خودی کو کر بلند اتنا
اور خودی بلند ہوتی ہے تعلیم سے
 
UniFaithDici

Senator (1k+ posts)
Re: ایم ایچ 17 ٹرائبیونل کی قرارداد پر روس کا وی&amp

Don't defend Russia only because you're against USA. Russia is trying to occupy eastern parts of Ukraine similar to how it occupied Crimea from Ukraine. Russia is supplying arms to the rebels, including the anti-aircraft guns. it is suspected that Russian-backed rebels in Ukraine hit that Malaysian plane with these anti-aircraft guns.

I don"t think you have any idea what USA and europe is doing against Russia.
 
yasir18

Councller (250+ posts)
Re: ایم ایچ 17 ٹرائبیونل کی قرارداد پر روس کا وی&amp

I don"t think you have any idea what USA and europe is doing against Russia.
USA and Europe are trying to save Ukraine from Russian aggression. In fact Putin wants to be a Tsar.
 
UniFaithDici

Senator (1k+ posts)
Re: ایم ایچ 17 ٹرائبیونل کی قرارداد پر روس کا وی&amp

USA and Europe are trying to save Ukraine from Russian aggression. In fact Putin wants to be a Tsar.

No, You are wrong, totally brain washed.

United States wants its influence in Ukrain and wanted to take a strategical important area from Ukrain to use against Russia. All europeans are slaves of USA. Thats why blocked brains of Europeans are helping USA in this conflict.

To understand all this, you need to have deep look inside which you will never ever get from US manipulated papers.
 
yasir18

Councller (250+ posts)
Re: ایم ایچ 17 ٹرائبیونل کی قرارداد پر روس کا وی&amp

No, You are wrong, totally brain washed.

United States wants its influence in Ukrain and wanted to take a strategical important area from Ukrain to use against Russia. All europeans are slaves of USA. Thats why blocked brains of Europeans are helping USA in this conflict.

To understand all this, you need to have deep look inside which you will never ever get from US manipulated papers.
If the people of Ukraine wants to join European Union then why Russia is imposing its will over the people of an independent state. Just take a look at the Chernobyl nuclear disaster in Ukraine in 1986 which shows the way Soviet Russia was treating other states under its control. Also Remember Putin's role in Russia's invasion of Georgia while annexation of Crimea is a recent event. All these are facts, there is no brainwashing in this.