M.Sami.R
Minister (2k+ posts)
عمران خان صاحب! ہمیں ریحام خان سے نفرت ہے
عمران خان نے اگرچہ گزشتہ چند ماہ میں چوولیں مارنے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، لیکن پھر بھی بہت سوں کو تحریک انصاف سے امید تھی کہ یہ کم از کم باقی پارٹیز کی طرح خاندانی سیاست کی غلاظت میں تو لتھڑی ہوئی نہیں ہے، آج عمران خان نے وہ بھی غلط فہمی دور کردی اور باقاعدہ اعلان کیا کہ ریحام خان کو سیاست میں آنے کا پورا پورا حق ہے اور وہ سیاست میں نزول فرما چکی ہیں۔
اس اعلان کے بعد جو بچے کھچے پی ٹی آئی کے ساتھ رہ گئے تھے، وہ بھی پی ٹی آئی پر لعنت بھیج دیں گے۔ گزارش عمران خان سے صرف اتنی ہے کہ اپنے اس جاہلانہ اعلان کو واپس لیں ، محترمہ ریحام خان کو گھر میں سالن روٹی پکانے اور جھاڑو پونچھا کرنے کے کام پر لگائیں ( جو ان کا اصل کام ہے)، جب سے عمران خان کے گلے پڑی ہیں، تب سے صرف ایک ہی کام ہے، جہاں کوئی پی ٹی آئی کا فنکشن ہو، چھلانگ مار کر وہاں پہنچ جاتی ہیں، اور فوٹو شوٹ کروا کر مین سٹریم میڈیا و سوشل میڈیا پر خوب تشہیر کروا کر خوش ہوتی ہیں، ایسی شہرت کی بھوکی خاتون میں نے نہیں دیکھی۔ عمران خان فرماتے ہیں کہ ریحام خان کو سیاست میں آنے کا پورا حق ہے، جی ہاں حق ہے، لیکن اپنے بل بوتے پر آتیں، ایک پارٹی کے لیڈر کو پھانس کر ، اس کو انگلیوں پر نچا کر سیاست میں آنے کا کیا حق ہے؟
پہلے ہی شریف خاندان نے مریم اور حمزہ شہباز جبکہ زرداری نے بلاول کی صورت میں اپنا اپنا گند اس قوم کے سر پر تھوپا ہوا ہے، اگر آپ بھی وہی کرنے جارہے ہیں تو پھر ان میں اور آپ میں کیا فرق رہ گیا؟
پی ٹی آئی اپنی حماقتوں کے باوجود اب بھی ملک میں بہتری کے لئے بہت کردار ادا کرسکتی ہے، لیکن اگر عمران خان نے ریحام خان کو سیاست میں گھسیڑنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر یہ پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور وہ دن دور نہیں جب عمران خان اور ریحام خان دونوں ہی پی ٹی آئی میں بچیں گے، اور کوئی فوٹو شوٹ کرنے والا بھی نہ ہوگا۔
Last edited: