Mehwish Hayat slams Modi for not inviting PM Khan on swearing-in ceremony

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر مودی اوربھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

mehwish-hayat-narendra-modi-696x418.jpg


نریندرمودی بھارتی لوک سبھا کے انتخابات جیت کرایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان کوشرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں،

تاہم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کوتقریب حلف برداری کا دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔ مودی اوربی جے پی کے اس انتہا پسندانہ رویے کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنائے جاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو تقریب میں مدعونہ کرکے مودی نے اپنے ہمسائے سے تعلقات بحال کرنے کا موقع ہاتھ سے گنوادیا ہے۔


pic_1559210098.jpg


پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس فیصلے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مودی اور بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا اس خبرنے مجھے بہت مایوس کیا، یہی وہ موقع تھا جب ہمارے ہمسائے وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش سے متفق ہو کر دوستی کا ہاتھ بڑھا سکتے تھے۔ ہمارے (دونوں ممالک کے) درمیان تاریخ بہت پرانی ہے، لیکن یہ ایک نیا آغازہوسکتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مہوش نے’’امن کو موقع دیں‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
https://twitter.com/x/status/1133648859056394240
واضح رہے یہ پہلی بارنہیں ہے کہ جب مہوش حیات نے بھارتی پالیسیوں اوربھارتیوں کے رویے کو تنقید کانشانہ بنایا ہواس سے قبلاداکار امیتابھ بچن کی جانب سے فلم میں پاکستانی بننے سے انکار کرنے کے فیصلے کو بھی مہوش نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

NeutralMafia

Chief Minister (5k+ posts)
How the hell is she.

Khan kon sa pagal ho raha tha janay k liay. Yai khudh hi Imran Hashmi KI chummi k liay marr rehi ha... just like maryam safdar for qatri
 

Back
Top