Maryam Nawaz trying to Play Kalsoom Nawaz cancer card, Lahore card and talking against Judiciary and

Scholar1

Chief Minister (5k+ posts)

news-1504304688-2095.jpg


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے

مال روڈ پر سینٹ انتھونی چرچ میں مسیحی برادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینٹ انتھونی چرچ میں بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ مریم نواز نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ آپ کی دعائوں سے

میری والدہ کلثوم نواز صحتیاب ہو رہی ہیں​
، آپ کیلئے نواز شریف اور کلثوم نواز کا سلام لیکر آئی ہوں، بیگم کلثوم نواز کی کامیاب سرجری ہو چکی ہے، ہم سب کے دکھ سکھ سانجھے ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، پاکستان میرا بھی اتنا ملک ہے جتنا آپ کا ہے، این اے 120 میں مجھ پر سب سے زیادہ پھول نچھاور کرنے والی مسیحی فیملی تھی۔ میرے لئے شفقت پر مسیحی برادری کی شکرگزار ہوں۔ مسیحی برادری کی محبتیں لازوال ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے، 2013ء کی انتخابی مہم کی ذمہ داری مجھ پر تھی اور فتح ہمیں نصیب ہوئی۔
سینٹ انتھونی چرچ سے میرے والد نے تعلیم حاصل کی، میں نے جیسز اینڈ میری میں گیارہ سال گزارے​
، آج جو بھی ہوں اس میں مسیحی سکول کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج نواز شریف کا مقدمہ آپ کی عدالت میں لیکر آئی ہوں، نواز شریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملا اور انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا۔ جب حکومت ملی تو مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے کئے جا رہے تھے، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جا رہا ہے، ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے، ملک میں سی پیک اور موٹرویز بنائے جا رہے تھے، ڈیڑھ سال کیس چلنے کے بعد جو نااہلی ہوئی ہے وہ کرپشن پر نہیں ہوئی۔ نااہلی اس بات پر ہوئی کہ انہوں نے چھوٹے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی۔ آج ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کس کے جذبے سے ممکن ہوا؟ ملک کو عدم استحکام کا شکار کیوں کیا جا رہا ہے؟ ملکی ترقی کا پہیہ کیوں روکا گیا، پرویز مشرف نے آئین پر حملہ کیا تھا جہاں ڈکٹیٹر عدالتوں سے بری ہو جائیں وہاں
نظام عدل بدلنا چاہئے​
۔ اسلام آباد سے لاہور تک چار دن تک لوگوں نے عوام کا سمندر دیکھا، عوام نااہلی کا جواب 17 ستمبر کو این اے 120 میں ووٹ سے دیں گے۔ 17 ستمبر کو پاکستان اور نواز شریف کیلئے باہر نکلیں، 17 ستمبر کو ووٹ کے تقدس کیلئے باہر نکلیں، 17 ستمبر کو سی پیک کیلئے باہر نکلیں، نواز شریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان میں وزیراعظم نہیں نظام عدل بدلنے کی ضرورت ہے، دوسری طرف وہ ہیں
جو لاہور سے ووٹ مانگتے ہیں، باہر جا کر لاہور کو گالی دیتے ہیں۔​
لاہور کی ترقی پر تنقید کرتے ہیں، دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو آپ کی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے ہیں، دنیا میں کہیں اتنی جلدی ڈینگی کا خاتمہ نہیں ہوا جتنا جلد پنجاب میں ہوا، خیبر پی کے عوام ڈینگی کے خاتمے کیلئے شہباز شریف کو پکار رہے ہیں، خیبر پی کے میں لوگ پہاڑ پر چڑھنے والے کو نہیں پکار رہے، نواز شریف آپ کے حق حاکمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ نواز شریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلا نہیں، پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور ووٹ کی طاقت سے ہے، آپ کا مستقبل روشن ہے۔ مریم نواز نے مخالفین سے کہا کہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کرو، آنکھیں کھولو نواز شریف کے ساتھ پورا پاکستان ہے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2017-09-02/page-1/detail-33
 
Last edited by a moderator:

Londoner/Lahori

Minister (2k+ posts)
wait karou, is aurat nay apna naya model launch ker diya hai.

son of ferrari officially called "mini ferrari"
KHAN SINGLE BANDA HAI, PAHAROUN PER NA CHAHRAY TOU AUR KAHAN CHAHRAY?
ANY SUGGESTION FERRARI GEE.
 
Last edited:

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
Can any patwari tells how many mehrum gents are around meriam ,they were crying that all six members of JIT are na mehrum ,my innocent and illiterate patwario this is all topi drama haram Kay luqmain sey palnain waloon main ghairat sharam o haya khatym ho jati hay
 

Back
Top