Maryam Nawaz terms Amir Muqam’s son's arrest as ‘political revenge’

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

491466_30109073.jpg


لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آتی، فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے، ہمارے خلاف کچھ نہیں نکلا، مگر آپ کیخلاف تو انبار لگے ہیں۔

دوسری جانب پشاور میں امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کے خلاف نواز لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ کارکنوں نے حکومت اور ایف آئی اے کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امیر مقام کی بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، نیب کو نواز اکاونٹیبلیٹی بیورو بنا دیا گیا ہے، اشتیاق مقام کو پوچھ گچھ کے بہانے بلا کر گرفتار کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1128205768816254978
ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزام میں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔


Source
 
Last edited by a moderator:

Back
Top