Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)
ظفروال : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیازی عوام کو مشکل میں ڈال کر لندن فرار ہو جائے گا، نواز شریف آج بھی جیل میں ڈٹ کے کھڑے ہیں، آپ کی کیا حیثیت کہ کسی کو این آراو دیں۔
طفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ مقدمات سے نواز شریف کو ڈراتے ہیں، دل کے عارضہ میں مبتلا نواز شریف عوام کے لیے جیل میں ہیں، آپ کی کیا حیثیت کہ کسی کو این آراو دیں، آپ خود چند روز میں این آر او مانگتے نظر آئیں گے،نواز شریف آج بھی جیل میں ڈٹ کے کھڑے ہیں، نواز شریف چاہتے تو ایک نہیں 100این آر او ان کی جھولی میں پھینک دیئے جاتے، نیازی عوام کو مشکل میں ڈال کر لندن فرار ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس جعلی حکومت کو آئے 10ماہ ہو گئے ہیں، عمران خان بتاؤ10ماہ میں کیا کیا؟ صرف الزام تراشی اور رونا دھونا کیا،لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کی آپ کس بات کا کریڈٹ لیتے ہیں، ، اتنی سازشوں کے باوجود یہ ہے آپ کی کارکردگی نیازی صاحب، جس دن سے نواز شریف کو ہٹایا گیا ملک کی تباہی شروع ہو گئی۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو شاہد خاقان عباسی ، سعد رفیق نظر آتے ہیں لیکن عمران خان نہیں ، خان صاحب 300کنال کے گھر میں رہتے ہیں، بنی گالہ بغیر این او سی کے بنا کسی میں ہمت ہے کہ اس کو گرائے،اسے پتہ ہے وہ پہلی اور آخری بار آ گیا ہے جس کے بعد وہ لندن بھاگ جائے گا، عمران خان کو صرف نکالنا نہیں گھر تک چھوڑ کے آنا ہے۔

https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/4424-1560279600
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/guUBrf7.jpg
Last edited: