Malik questioned by Farooq Naik on his statement regarding terror wave in Karachi

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
1-30-2013_134837_1.gif

 

nuzhatghazali

Minister (2k+ posts)
ان افواہیں پھیلانے کی وجہ سے تو رحمان ملک مقبول ہیں ورنہ انھیں جانتا ہی کون ؟؟
 
کراچی کی بدامنی میں لشکرجھنگوی، سپاہ صحابہ,جیش محمداور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں، رحمان ملک


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کی خرابی میں لشکرجھنگوی،سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں۔

سینیٹ میں ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملک دشمن عناصر افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں اور کالعدم تنظیمیں ان کا آلہ کار ہیں،کراچی کے حالات خراب کرنے میں لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ اور جیش محمد اور کچھ جماعت اسلامی کےسابق لوگ ملوث ہیں۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے تاہم کسی کے خلاف بڑی کارروائی نہیں کی جارہی۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کوئی بات اپنی طرف سے نہیں کی وہی بات کہی جس کی مصدقہ رپورٹ انہیں انٹیلی جنس اداروں سے ملیں کیونکہ عوام تک صحیح بات پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے۔

سینیٹ کو بریفنگ سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامران فیصل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، موت کی وجہ جاننے کے لئے کامران فیصل کی قبر کشائی کرکے ان کی باقیات کے نمونے لئے جائیں گے جو پاکستان اور بیرون ملک کی لیباریٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

http://dailysahafat.co.uk/urdu/pakistan/archives/130093
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
پانچ سال تک تو فاروق کھل نائیک کا تھوبڑا دکھائی نہیں دیا جیسے جیسے انکے جانے کا وقت آرہا ہے اپنی بلوں سے نکل رہے ہیں
 

Back
Top