پاک بھارت کشیدگی کے دوران ماہرہ خان کے اندر پاکستانیت نہ جاگی اور ایک لفظ بھی پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نہیں نکالا اس ڈر سے کہ کہیں انڈیا ناراض نہ ہوجائے اور انڈین فلم انڈسٹری کے دروازے اس پر بند نہ ہوجائیں لیکن جب فیاض الحسن چوہان نے ہندو کمیونٹی سے متعلق نازیبا الفاظ کہے تو ماہرہ خان نمودار ہوگئی اور فیاض الحسن چوہان کے ہندوکمیونٹی سے متعلق الفاظ پر ٹویٹ کرڈالا اور وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی رہی
دوسری طرف بھارت میں ہر اداکار اپنے ملک کے حق میں بولا لیکن پاکستان میں ان اداکاروں کی زبانیں خاموش رہیں جو ہندوستان جاکر بالی وڈ فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں
دیکھئے ماہرہ خان کے اچانک نمودار ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل