انٹی عدلیہ لانگ رینج کروز میزائل ملک بحریہ-1 کا تجربہ ناکام، اڑان کے تین دن بعد گر کر تباہ
اطلاعات کے مطابق ایک پرائیویٹ بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی بحریہ لیباریٹریز میں تین سال کی ان تھک محنت سے تیار کیا جانے والا انٹی عدلیہ لانگ رینج کروز میزائل ملک بحریہ-1 اڑان کے تیسرے روز ہی گر کر تباہ ھو گیا۔اطلاعات کے مطابق اس میزائل کی تیاری میں زرداری نیٹ ورکس اور انٹی عدلیہ اداروں کےبہترین سائنسدانوں اورٹیکنیشنز نے حصہ لیا تھا۔ملک ریاض نے میزائل کی اڑان سے قبل میڈیا کے نمایںدوں کو بریفنگ کے دوران یہ دعوئ کیا تھا کہ یہ میزائل موجودہ عدلیہ کو زوردار دھماکوں سے تباہ کر دے گا۔میزائل کی ناکامی کی وجوہات کنٹرول ٹاور میں موجود برقی مواصلاتی نظام کے اہلکاروں کی نااہلی، ملک ریاض کی جزباتیت،اورمیزائل کے بنیادی نظام میں خرابی بتائی جا رھی ھیں۔ملک ریاض کی اھلیہ نے اس ناکامی پر تبصرہ کرتے ھوے کہا کہ ’’میں نہ کہتی تھی کہ یہ جھوٹ بہت بولتا ھے،مروا ڈالا