ایک لڑکا ہوا میں 2 روپے کا سکہ اچھال کر اپنے دانتوں سے پکڑنے کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ آخری مرتبہ اسنے جب یہ حرکت کی تو غلطی سے سکہ اسکے حلق میں چلا جاتا ہے . اسکا دم گھٹنا شروع ہوتا ہے اور اس کے والد مدد کے لئے پکارتے ہیں. اتنے میں انکی آواز سن کر ایک بھورے رنگ کے سوٹ میں ایک درمیانی عمر کا آدمی لڑکے کے پاس آیا ،لڑکے کا حلق پکڑ کر اسکی کمر کو پہلے آرام سے اور پھر زور زور سے تھپ تھپایا۔ اسی دوران لڑکے نے کھانس کر الٹی کر دی۔
سکہ باہر آگیا۔
لڑکے کے والد کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے۔ اسنے بیٹے کو گلے لگاتے ہوئے اپنے محسن کو انتہائی احترام سے دیکھا اور پوچھا ۔
اے رحمت کے فرشتے کیا آپ ڈاکٹر ہو؟ اس اجنبی نے جواب دیا نہیں بھائی، میں ،
پاکستان کا وزیر خزانہ ہوں۔ اسحاق ڈار۔ اور یہ میری تربیت کا حصہ ہے کہ کس طرح عوام کے حلق سے نوالہ نکالنا ہے۔