Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri to address Milad Conference in USA
http://zaza.minhaj.tv/
Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri will be a chief guest at a Miald Conference being organized in New York on Sunday under the banner of Association of North America and will deliver a keynote address. The arrangements of the Conference have been completed. More than 22 thousand people will attend the programme. Arrangements have also been made to broadcast the proceedings of this historic Conference across Germany, Greece, Norway, France, UK, Hong Kong, and different states of the US through Minhaj TV.
Sheikh Zahid Fayyaz, senior Deputy Secretary General of MQI, expressed these views while talking to journalists after the meeting of Central Working Council. He told that arrangements have been made to show the proceedings of the Milad Conference at 220 places in Pakistan. The Conference will be attended by prominent community leaders, human rights activists and leaders working for peace and development.
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیو یارک میں ہونے والی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے
تاریخی میلاد کانفرنس میں 22 ہزار افراد شرکت کریں گے
میلاد کانفرنس بیرونی دنیا اور پاکستان بھر میں 220 سے زائد مقامات پر اجتماعات میں دیکھی جائے گی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (AMNA) کے زیراہتمام نیو یارک میں ہونے والی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے کل (اتوار) مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔ میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ ناسائوکولیزیم لانگ آئس لینڈ نیو یارک میں ہونے والی تاریخی میلاد کانفرنس میں 22 ہزار افراد شرکت کریں گے۔
اس تاریخی کانفرنس کو جرمنی، قبرص، یونان، ہالینڈ، اٹلی، ناروے، فرانس، یوکے، ہانگ کانگ اور امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے اجتماعات میں Minhaj.TV کے ذریعے براہ راست دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس پاکستان بھر میں 220 سے زائد مقامات پر ہونے والے تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کے اجتماعات میں بڑی سکرینز پر دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس طرح نیو یارک میں ہونے والی میلاد کانفرنس پوری دنیا میں لاکھوں افراد براہ راست دیکھیں گے۔ کانفرنس میں نیو یارک کے مائیکل گریم، ریپبلکن پارٹی کے عہدیدار باب سکیمرڈیلا، مئیر کمیونٹی سروس بورڈ ڈاکٹر کین پاپلر اور بین المذاہب رواداری کیلئے کام کرنے والی دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ نیو یارک میں ہونے والی میلاد کانفرنس کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے بڑے اجتماع میں بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔ اس کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو مرکزی ناظم اجتماعات جواد حامد کی سربراہی میں آج حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔
http://www.minhaj.org/urdu/tid/17154