Shahid Abassi
Chief Minister (5k+ posts)
آخر کب تک
بے شرمی کے بادل گھنے ہوتے جا رھے ہیں۔ جبکہ وہ جو قوم کے ہیرو بنے پھرتے ہیں، ان کی سوچ صرف اس حد تک جاتی ہے کہ کونسا وزیراعظم ان کے کہنے پر چلے گا اور کس کس کو دبا کر ہم اپنا دھندا چلاتے رہیں۔ ن لیگ اور پی پی پی کے سپورٹر بھی اپنے دِلوں میں زرداری اور شریف خاندان کی اصلیت اچھی طرح جانتے ہوۓ بھی دِن رات ان چوروں کا دفاع کرنے کو اپنا مقدس فریضہ سمجھتے ہیں۔ عمران کو آپ اچھا لیڈر نہ بھی سمجھیں تو ملک ہی کی خاطر چور کے خلاف آواز اٹھاتے اور جو ہزاروں ارب روپیہ غریبوں پر خرچ ہونے کی بجاۓ کرپٹ اشرافیا بشمول زرداریوں اور شریفوں کے بیرونِ ملک تجوریوں میں جمع کیا جا رہا ہے اُس پر اِس قوم کا فرد ہونے کے ناطے احتجاج کرتے۔
کیا ساری قوم اندھی ہو گئی، کیا آپ سب کو ان کی کرپشن کے ثبوت باہر آتے ہی ان کا لندن بھاگنا ناگوار نہیں گزرتا ۔ کیا آپ کو وزیرِ خزانہ کا پانامہ کے وزیر سے ملنا برا نہیں لگتا؟ کیا انڈیا کا وزیرِاعظم کبھی علاج کے بہانے لندن کے ہوٹلوں میں براجمان نظر آتا ہے۔ کیا پانامہ کے لیک شدہ کاغذات سے آپ پر حسین نواز اور محترمہ مریم نواز کے جھوٹ ایاں نہیں ہوۓ؟
اِس قوم کے نوجوانوں کو چاہے وہ ن لیگ کے ہوں، پی پی پی کے یا پی ٹی آئی کے، سب کو ایک ایجنڈے پر متحد ہو کر ایک ایسا فورم بنانا ہو گا جو کرپشن کے خلاف آواز اٹھاۓ ورنہ یاد رکھو انڈیا ہم سے بہت آگے نکل جاۓ گا اور بلآخر ایک دن ہمارا واحد دوست چین بھی ہمارے جیسی کھوکھلی اکانومی پر انڈیا کی کھربوں ڈالر مارکیٹ کو فوقیت دینے پر مجبور ہو جاۓ گا۔ مجھے اپنی قوم کے کروڑوں غربت کے مارے بچوں کی قسم وقت ہمارے ہاتھ سے نکلا چلا جا رہا ہے جبکہ لٹیرے اپنی اگلی پچاس نسلوں کی عیاشیوں کا سامان بیرونِ ملک جمع کرنے کے باوجود بھی ہم پر ذرا برابر رحم کھانے کے لیئے تیار نہیں۔
آپ سٹے بازوں کی طرح اپنے اپنے گھوڑے کی تعریفوں کے پل باندھتے رہ جائیں گے لیکن آخر میں آپ سب ہی یہاں سے کنگال ہو کر اٹھیں گے اور مال متاب کوئی اور لے جا چکا ہو گا۔

Last edited: