Lessons of Salman Khan's Film Bajrangi Bhai Jan. (Fun Time)

Nice2MU

President (40k+ posts)
ویسے تو سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان بڑی جذباتی فلم ہے لیکن اس میں لوگوں کو جو اسباق دینے کی کوشش کی گئی ہیں وہ حیران کن بھی ہیں اور دلچسپ بھی۔

فلم بجرنگی بھائی کے اسباق پہ ایک نظر ڈالتے ہیں :

یہ کہ کشمیر کے سرسبز پہاڑوں سے اگرکوئی گر بھی جائے تو اسکی ہڈی پسلی نہیں ٹوٹتی بلکہ صرف آواز چلی جاتی ہے۔

یہ کہ پاکستانی آزاد کشمیر کے لوگ واقعی پاکستان سے محبت کرتے ہیں اسلیے اسکے کھلاڑیوں اور جھنڈے سے پیار بھی کرتے ہیں۔

یہ کہ آفریدی جو اننگز ایک مرتبہ شروع کردے تو وہ چھ سال تک چلتی ہے (فلم کے شروع کے سین اور فلم کےدرمیان چھ سال کے بعد بھی وہی میچ براہ راست چل رہا ہوتا ہے)۔

یہ کہ پاکستان کے پاس آفریدی کے علاوہ کوئی اور بیٹسمیں ہے ہی نہیں جو انڈینز کی ٹھکائی کر سکے۔

یہ کہ ہندوستان کے باسی دُنیا کے رحم ترین لوگ ہیں اور یہ جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے، یا گجرات میں ہوا تھا یہ بابری مسجد یا سمجھوتہ ایکسپریس وغیرہ کے واقعے میں وہ اصل میں ہندوستان نہیں بلکہ برما میں ہوئے تھے۔

یہ کہ بجرنگ بھلی کا بھگت اتنا سیدھا اور سادہ ہوتا ہے کہ ایک 6 سالہ بچی بھی اس سے عقلمند ہوتی ہے۔

یہ کہ قبر پرست پاکستان اور ہندوستان دونوں میں پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک کے' اھل قبر' لوگوں کے تمام کام فوراً سے پہلے حل کردیتے ہیں۔ اسلیے دونوں ممالک کے لوگوں کو ان قبروں کی خوب زیارت کرنی چاہیے۔

یہ کہ قبروں کے علاوہ بجرنگ بھلی بھی لوگوں کے کام بغیر کسی چو چرا کے کردیتا ہے۔

یہ کہ پاکستانی 6 سالہ بچی بھی چور ہو سکتی ہے۔

یہ کہ سلمان خان کو مارنے کے لیے ہاتھ مشکل نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔

یہ کہ پاکستانی پولیس والے سمارٹ ہو ہی نہیں سکتے بلکہ موٹے توند اور سست ہوتے ہیں جسکے تین چار سپاہیوں کو ایک ہندوستانی جاسوس دوتین مُکّوں اور لاتوں سے ہی آدھ مو کرسکتا ہے۔

یہ کہ پاکستانی پولیس کا انسپکٹراپنے کندھوں پہ تین پھولوں کیساتھ ساتھ بازوؤں پہ حوالدار وں کے تین فیتے بھی لگاتا ہے (یہ کیا مذاق ہے کبیر خان اور سلمان خان؟ اتنی نقل کرنی تھی تو کسی سے اسکے متعلق بھی پوچھ لیا ہوتا)۔

یہ کہ پاکستانی پولیس کے پاس اسلحہ لکڑی کا بنا ہوتا ہے جسے وہ صرف لوگوں کو ڈرانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یہ کہ کراچی ضلع کراچی میں نہیں بلکہ ضلع جاوڑا بھی واقع ہے (اور معلوم نہیں یہ ضلع جاوڑا کدھر واقع ہے؟)۔

یہ کہ پاکستان ریلوے نے اپنی ریل گاڑیوں کا رنگ ہندوستان کی محبت میں سبز سے نیلا کردیا ہے لیکن پولیس گاڑی کا رنگ تبدیل نہیں کیا گیا کیونکہ وہ تو پہلے سے ہی نیلے رنگ کی ہوتی ہے مطلب وہ پہلے سے ہی اُس محبت میں مُبتلا تھی۔

یہ کہ پاکستانی مولوی اب سدھر گئے ہیں اور وہ کسی ہندوستانی سے نفرت نہیں کرتے بلکہ محبت کرتے ہیں اسلیے حافظ سعید اور ذکی الرحمان وغیرہ بھی سدھر جائے۔

یہ کہ مدرسوں کے چھوٹے بچوں کو بھی انگریزی پڑھنی آگئی ہے کہ انکا استاد تو سویڈزرلینڈ کی سپیلنگ نہیں پہچان سکا لیکن اسکے ایک انگلش میڈیم شاگرد نے پہچان لیا۔

یہ کہ چاند نواب نامی صحافی خواہ وہ اصل میں ہو یا فلم میں اُس بیچارے کی کوئی نہیں سُنتا اور ہر چینل والا اسکی بے عزتی کرتا ہے لیکن بجرنگی بھائی جان کیوجہ سے ہر ٹی وی چینل اب اسکی سُنتا ہے۔

یہ کہ کوئی پاکستانی مُسلمان بھی ہندوستانی بجرنگ بھلی کے بھگت سے متاثر ہوکے بندروں کو 'پرنام' کرنا شروع کر دیتا ہے۔

یہ کہ اب جاوڑا اور کشمیر میں بھی ایک ایک عدد میٹرو کی ضرورت ہے۔ کتنی پٹیچر گاڑیاں ہیں وہاں کی؟

یہ کہ گوجرا شمالی پنجاب میں نہیں بلکہ کشمیر کا کوئی آس پاس کا علاقہ ہے۔

یہ کہ سلمان خان خواہ جیل میں ہی کیوں نا ہو ، قمیص اُتارنے کی روایت ہر حال میں برقرار رکھے گا۔

یہ کہ پاکستان میں حکومت کسی سیاسی پارٹی کی نہیں بلکہ فوجیوں کی ہے اسلیے کسی سین میں کسی سیاسی حکمران کو دیکھانے کی زحمت ہی نہیں کی گئی کہ ایک 'جاسوس' نے میڈیا میں اتنا طوفان اُٹھایا ہے اور کوئی سیاسی حکمران یا چودھری نثار کوئی بیان تک نہیں دیتا۔

یہ کہ خواہ دونوں نے ملکوں کے عوام اور سول حکام خواہ کچھ بھی سوچے، آئی ایس آئی ان سب سے الگ ہو کے سوچتی ہے۔

یہ کہ پاکستان اور ہندوستان کے حالات صرف آئی ایس آئی کیوجہ سے خراب ہیں۔ آر ایس ایس، مودی، را وغیرہ تو فرشتے صفت لوگ ہیں بلکہ ہر جمعے غسل بھی آب زم زم سے کرتے ہیں۔

یہ کہ پاکستانی پولیس اتنی دلیر ہوگئی ہے کہ وہ فوجیوں اور آئی ایس ائی کی بات ہی نہیں مانتی اور اب اپنی مرضی بھی کرنے لگی ہے اور آَئی ایس آئی انہیں سب کچھ کرتے ہوئے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

یہ کہ ناروال بھی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بارڈر کا علاقہ ہےاور وہاں برف بھی ہوتی ہے۔

اور آخر میں

یہ کہ حسب ِمعمول کسی کی یاداشت یا آوازکو وآپس لانے کے لیے کوئی جذباتی سین بنائے بنا چارہ ہی نہیں ہوتا۔




 

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
بھائی
آپ تو سیریس ہی ہو چلے
نوٹنکی نے فلم بنائی ،
کچھ لوگوں نے دیکھ کر وقت ضائع کیا
آپ کی پوسٹ نے ہمارا وقت بھی بچایا اور فلم کا خلاصہ بھی بیان کر دیا
 

Urdu speaking

Minister (2k+ posts)

???? ????? ??? ??? ?? ???? ??? ?????? ????? ?? ??????? ??? ???? ??? ???? ??? ??? ?? ???? ?? ...??? ?? ?? ?? ??? ?? ?? ?? ?? ???????? ???? ?? ??? ??? ???? ?? ?? ???? ?? ???? ???? ?? ...???? ?? ?? ???? ???? ?? ?? ?? ???? ??? ???? ?? ???? ???? ???? ?? ??? ?????? ?? ?? ???? ??? ?? ?? ?? ???? ?? ????? ?? ???...??? ?? ????? ??????
 

Nice2MU

President (40k+ posts)

???? ????? ??? ??? ?? ???? ??? ?????? ????? ?? ??????? ??? ???? ??? ???? ??? ??? ?? ???? ?? ...??? ?? ?? ?? ??? ?? ?? ?? ?? ???????? ???? ?? ??? ??? ???? ?? ?? ???? ?? ???? ???? ?? ...???? ?? ?? ???? ???? ?? ?? ?? ???? ??? ???? ?? ???? ???? ???? ?? ??? ?????? ?? ?? ???? ??? ?? ?? ?? ???? ?? ????? ?? ???...??? ?? ????? ??????


Bohat bara Dramabaz hay yee Amir Liaqat bhi.
 

esakhelvi

Minister (2k+ posts)
سلمان خان کی ایک اچھی فلم ہے اس فلم میں کچھ ٹیکنیکل غلطیاں ہے جو کہ بڑے بجٹ فلم کے معیار کو متاثر کرتی ہےاگر یہی فلم عامر خان بناتا تو اس کی خوبصورتی اس سے بہت بڑھ جاتی
 

aadil jahangeer

Minister (2k+ posts)
11702794_1010002502364406_8872988184000854997_n.png
 

Back
Top