Cartoon Pro
MPA (400+ posts)
چنیوٹ واقعے میں ملوث قاتل نوجوان کا تعلق لشکر جھنگوی کی طرز پر بنائی گئی شدت پسند تنظیم سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
چنیوٹ(قدرت روزنامہ26-اگست-2017)چنیوٹ واقعے میں ملوث قاتل نوجوان کا تعلق لشکر جھنگوی کی طرز پر بنائی گئی شدت پسند تنظیم سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگریزی اخبار فرنٹئیر پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں چنیوٹ واقعے سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ واقعے میں ملوث قاتل نوجوان کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم سے ہے۔
یہ تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی کی طرز پر بنائی گئی ہے جو مخالفین کو نشانہ بناتی ہے۔ چنیوٹ میں تبلیغی جماعت کے بزرگ کو قتل کرنے والے نوجوان کا تعلق بھی اسی تنظیم سے ہے۔ تنظیم سے منسلک افراد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی چلا رہے ہیں جو شدت پسندانہ خیالات کو پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہی اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر چنیوٹ واقعے کے مجرم نوجوان کو ہیرو بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تنظیم کے خلاف متحرک ہوگئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایسی تنظیموں کے خلاف جلد کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/vyDySCZ.jpg
Last edited by a moderator: