Laa-pata Blogger Par Javed Chaudhry ka Inkishafat se Bharpoor Column

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
سلمان حیدر چالیس پینتالیس برس کے جوان پاکستانی ہیں یہ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اسٹڈیز کے پروفیسر ہیں یہ ادب تھیٹر اداکاری ڈرامہ نگاری اور صحافت سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں یہ نظمیں بھی لکھتے ہیں ان کی ایک متنازعہ نظم میں بھی کافر تو بھی کافر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی یہ 6 جنوری کی رات بنی گالہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ تھے یہ گھر جانے کے لیے نکلے اور غائب ہو گئے اہلیہ نے دس بجے فون کیا سلمان حیدر نے فون نہ اٹھایا اہلیہ کو بعد ازاں سلمان حیدر کے نمبر سے ایس ایم ایس موصول ہوامیری گاڑی کرال چوک میں کھڑی ہے آپ گاڑی وہاں سے منگوا لیں گاڑی اگلے دن کورنگ ٹاؤن سے ملی خاندان نے تھانہ لوئی بھیر میں اغواء کا پرچہ درج کرا دیا۔


سلمان حیدر ان پانچ مسنگ پرسنز میں شامل ہیں جنھیں 4 سے 7جنوری کے درمیان اغواء کیا گیا عاصم سعید اور وقاص گورایا کو 4 جنوری کو لاہور سے اٹھایاگیا عاصم سعید سنگا پور سے لاہور پہنچاتھا جب کہ وقاص گورایا ہالینڈ میں رہتا تھا یہ دونوں چار جنوری کو لاہور سے غائب ہو گئے احمد رضا نصیر اور ثمر عباس 7 جنوری کو اٹھا لیے گئے رضا نصیر ننکانہ صاحب میں اپنی دکان پر بیٹھا تھا یہ وہاں سے اغواء کر لیا گیا ثمر عباس کراچی کا رہائشی تھا یہ کاروبار کے سلسلے میں اسلام آباد آیا اور غائب ہو گیا۔


یہ لوگ اگر عام حالات میں غائب ہو تے تو شاید یہ بڑی خبر نہ بنتے لیکن یہ پانچوں حضرات ایک ہی کیٹگری سے تعلق رکھتے ہیں یہ بلاگرز ہیں اور یہ سوشل میڈیا پر ایک ہی قسم کا مواد پھیلاتے تھے سلمان حیدر مبینہ طور پر فیس بک کے دو متنازعہ پیجز کے ایڈمن تھے ایک پیج پر طویل عرصے سے مذہب کا مذاق اڑایا جا رہا تھا مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز فقرے بھی لکھے جاتے تھے جب کہ دوسرے پیج پر پاک فوج کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کیا جاتا تھا عاصم سعید اور وقاص گورایا بھی فیس بک کا ایک پیج چلا رہے تھے یہ اس پیج کے ذریعے کراچی آپریشن پر تنقید بھی کرتے تھے اور یہ سینئر عہدیداروں پر کرپشن کے الزامات بھی لگاتے تھے۔

احمد رضا نصیر بھی سیکولر خیالات کا مالک ہے یہ ایف اے پاس ہے یہ خود بلاگ نہیں لکھتا تھالیکن ایک بے راہ رو برطانوی لڑکی اس کی سوشل میڈیا فرینڈ تھی یہ لڑکی قابل اعتراض بلاگ لکھتی تھی اور یہ ان بلاگز کو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کر دیتا تھا جب کہ ثمر عباس ہیومن رائیٹ ایکٹوسٹ تھایہ سول پروگریسیو الائنس پاکستان (سی پی اے پی) کا صدرتھا یہ متعدد فورمز پر اقلیتوں کے بارے میں آواز اٹھاتا تھا یہ اسٹیبلشمنٹ کا ناقد بھی سمجھا جاتا تھا اور یہ سوشل میڈیا پرمذہبی تنظیموں کے خلاف بھی سرگرم تھا۔


میں ایک لبرل پاکستانی ہوںمیں فلمیں دیکھتا ہوں میوزک سنتا ہوں کتابیں پڑھتا ہوں اور دنیا جہاں کا سفر کرتا ہوں میں نے سیکڑوں مندروں کلیساؤں سیناگوگا گوردواروں بودھ ٹمپلز اور پارسیوں کے آتش کدوں کا وزٹ کیامیں تین مرتبہ ویٹی کن سٹی بھی گیا اور مجھے الحمد للہ حج اور چھ عمروں کی سعادت بھی نصیب ہوئی میں صحابہ کرامؓ امام حضرات اور اولیاء کرام کے مزارات کی زیارتیں بھی کرتا رہتا ہوں اور میں غیر مسلموں کے مذہبی اسکالرز سے بھی ملتا ہوں میں ان کا احترام بھی کرتا ہوں لیکن میں اس تمام تر لبرل ازم کے باوجود ہمیشہ تین ایشوز پر جذباتی ہو جاتا ہوں۔


میں اسلام نبی اکرم ؐ اور صحابہ اکرام ؓ کی توہین برداشت نہیں کر سکتامیرا خون کھول اٹھتا ہے میں پاکستان کے خلاف بھی ایک لفظ ایک فقرہ نہیں سن سکتا میں اب تک پاکستان کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کو ناراض کر چکا ہوں اور مجھے اس پر ذرا برابر افسوس نہیں اور میں پاک فوج کی توہین بھی برداشت نہیں کرپاتا فوج نے ملک کے لیے عملاً ہزاروں جانوں کی قربانی دیمیں فوج کی قربانیوں پر انگلی اٹھانے والے لوگوں کو احسان فراموش سمجھتا ہوں۔


یہ تینوں میری کمزوری ہیں اور میں اس کمزوری پر ہزاروں جراتیں قربان کرنے کے لیے تیار ہوں مگر اس محبت اور ان جذبات کے باوجود یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے ہمیں مذہب نظریئے اور کلچر کے فرق کے باوجود دوسرے انسانوں کو انسان اور دوسرے پاکستانیوں کو پاکستانی سمجھنا ہو گا میں اگر مسلمان ہوں تو اس کا ہرگز ہرگز یہ مطلب نہیں اللہ تعالیٰ کی اس زمین پر ہندوؤں عیسائیوں اور یہودیوں کو ہونا ہی نہیں چاہیے میں اگر لبرل ہوں تو پھراس کا ہرگزہرگز یہ مطلب نہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام مدارس بند کر دیے جائیں داڑھیوں اور برقعوں پر پابندی لگا دی جائے اور میں بھی کافر تو بھی کافر جیسی نظموں کے ذریعے دوسروں کے عقائد کا مذاق اڑایا جائے۔


میں اگر جمہوریت پسند ہوں تو اس کا ہرگزہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں ملکی سرحدوں پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو جنرل پرویز مشرف یا جنرل یحییٰ خان قرار دے دوں میں اگر مذہبی ہوں تو اس کا ہرگزہرگز یہ مطلب نہیں کہ دنیا کے تمام کلین شیو کافر قرار دے دیے جائیں اور میں اگر کلین شیو ہوں تواس کا ہرگزہرگز یہ مطلب نہیں کہ مجھے داڑھی اور برقعے کو گالی دینے کا اختیار مل جائے یہ دنیا اختلاف رائے کی خوبصورت ٹوکری ہے۔


ْاس ٹوکری میں پوپ فرانسس بھی موجود ہے اور سنی لیون بھی اور اس میں مولانا طارق جمیل بھی ہیں اورعاصمہ جہانگیر بھی اور یہ ٹوکری اس وقت تک خوبصورت اور مضبوط رہے گی جب تک پوپ فرانسس سنی لیون اور عاصمہ جہانگیر مولانا طارق جمیل کو برداشت کرتی رہے گی لیکن جس دن یہ ایک دوسرے کو کاٹنا شروع کر دیں گے دنیا کی اس ٹوکری کی خوبصورتی اور وجود دونوں ختم ہو جائیں گے چنانچہ ہم نے اگر اس دنیا کو بچانا چاہتے ہیں ہم اگرملک میں امن قائم رکھنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ہوگا۔


ہمیں سلمان حیدر اور سلمان حیدر کوہمارے وجود کو تسلیم کرنا ہو گا ہمارے اداروں کو بھی نواز شریف آصف علی زرداری محمود اچکزئی اور ثمر عباس رضا نصیر عاصم سعید وقاص گورایا کو ایک آنکھ سے دیکھنا ہو گا ہم لکیر کے ایک سائیڈ پر کھڑے لوگوں کو سیلوٹ اور دوسری جانب موجود لوگوں کو گالی دے کر یہ ملک نہیں چلا سکیں گے ہمیں یہ حقیقت اب مان لینی چاہیے۔


آپ آصف علی زرداری کی 16 جون 2015ء کی تقریر نکال کر دیکھ لیجیے آصف علی زرداری نے اس تقریر میں کیا کیا نہیں کہا؟ آپ سانحہ کوئٹہ کے بعد محمود اچکزئی کی 9 اگست 2016ء کی تقریر بھی دیکھ لیجیے محمود اچکزئی نے بھی قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر کیا کیا نہیں کہا اور آپ میاں نواز شریف کی 16مئی 2016ء کی تقریر بھی دیکھ لیجیے وزیراعظم نے فلور آف دی ہاؤس اپنے اور اپنے خاندان کی منی ٹریل پوری قوم کے سامنے رکھی لیکن جب اس تقریر کو سپریم کورٹ میں بطور شہادت پیش کرنے کا وقت آیا تو وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان آرٹیکل66 کی ڈھال لے کر کھڑے ہو گئے۔


یہ سپریم کورٹ کو بار بار بتاتے رہے جج آئینی طور پر پارلیمنٹیرینز کی فلور آف دی ہاؤس گفتگو کو شہادت نہیں بنا سکتےآرٹیکل 66 کی دلیل ہو محمود اچکزئی کی تقریر ہویا پھر آصف علی زرداری کا خطاب ہو قوم یہ دیکھ سن کر کنفیوژ ہوچکی ہے آج آصف علی زرداری محمود اچکزئی اور میاں نواز شریف ایک سائیڈ پر کھڑے ہیں اور لکیر کی دوسری طرف سلمان حیدر عاصم سعید وقاص گورایا احمد رضا نصیر اور ثمر عباس موجود ہیں ہمارے ملک میں آصف علی زرداری کیمروں کے سامنے کچھ بھی کہہ دیں کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا یہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ بھی رہیں گے اور انھیں سابق صدر کی سیکیورٹی اور پروٹوکول بھی ملتا رہے گا۔


محمود اچکزئی اسمبلی میں ملک کے مقتدر اداروں کو للکارتے رہیں کوئی ادارہ ان کے خلاف عدالت جائے گا اور نہ ہی ان سے جواب مانگا جائے گا اور میاں نواز شریف قومی اسمبلی میں پوری قوم کے سامنے اپنی منی ٹریل رکھ دیں اور وزیراعظم کا وکیل بعد ازاں آرٹیکل 66 کا واویلاشروع کر دے کوئی شخص اعتراض نہیں کرے گا لیکن ملک کے پانچ بلاگرز کو قانونی کارروائی کے بغیر راستوں سے اٹھا لیا جائے گا اور ان کے خاندانوں کو اطلاع تک نہیں دی جائے گی یہ کیا ثابت کرتا ہے؟


یہ ثابت کرتا ہے آپ جرم کرنا چاہتے ہیں آپ توہین کرنا چاہتے ہیں اور آپ اگر کسی کو اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی دھمکی دینا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو قومی اسمبلی میں پہنچنا ہو گا آپ الیکشن جیتیں اور اس کے بعد آپ کے نام سرے محل نکل آئے آپ کے سوئس اکاؤنٹس سامنے آ جائیں آپ فلیٹس کے مالک ثابت ہو جائیں یا پھر آپ اینٹ سے اینٹ بجا دیں آپ کا کوئی بال تک بیکا نہیں کر سکے گاآپ کراچی جیسے شہر کو قبرستان بنانے کے بعد بھی ایک رات جیل میں نہیں گزاریں گے۔


آپ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر قبضےآپ سپریم کورٹ کی عمارت پر گندی شلواریں لٹکانے اور آپ ایس ایس پی کو ڈنڈوں سے کچل دینے کے باوجود قانون سے بالاتر ہوں گے لیکن آپ اگر عام شہری ہیں تو پھر آپ کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے اٹھائے جاسکتے ہیں آپ پھر انسان نہیں ہیں آپ یقین کیجیے ہم جب تک عام اور خاص لوگوں کے درمیان سے آرٹیکل 66 جیسے تضاد ختم نہیں کریں گے یہ ملک اس وقت تک نہیں چل سکے گا ہم خواہ کچھ بھی کر لیں۔

https://www.express.pk/story/714030/
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
کمال ہے ایک لائن میں کہتا میں یہ سب برداشت نہیں کر سکتا ، میں نے بہت لوگوں کو دشمن بنا لیا اور مجھے اس بات پر کوئی افسوس نہیں ، آخری لائن تک آتے آتے کہتا ہے ہمیں یہ سب برداشت کرنا ہو گا ..... بہت ہی کھلا تضاد
 

dingdong

Banned
Jaida Choi Istanga Master ***** hogaya khood hi apnay kehay huway ki tardeed karta hai yeh twaifi sahafi isko shalwarain bohat yaad aati hain parr iss ...... ke bachay ko Panama yaad nahi aata bharva ho to jaiday choi istanjay jaisa ho
 

unmet47

Voter (50+ posts)
Hahaha. "Pak Fauj k khilaaf tanqeed bardasht nai kar skta" bhai kyun? Wo kya tanqeed se upar hen?. .me bi Pak fauji jawano ki buht izzat krta hu aur har forum pe jahan un pe tanqeed ho jawaab deta hu lekin ye baat kahan se a gayi k wo tanqeed se upar hen? Khaas taur pe Fauji Generals? Fauji jawanon ko usually tanqeed ka nishana nai bnaya jata Generals ko hi bnaya jata he.

Ab a gyi bat nazam "me bi kafir tu bi kafir ki" to is nazam me kisi mazhab ka nahin balke un maulvion ka mazaq uraya he jo har kisi pe kufar ka fatwa laga detay hen. Allama Iqbal ne bi aisay he shair likhe the to kya ap un ko bi bardasht nai kr sakte Mr. Javed Chaudhry!??
 

fawad ali

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh kia bakwas column hai. So now if you want to live in Pakistan, you should be a sunni muslim( non muslims, athiests etc shoud not live here) and then u also praise Army no matter what they do.
Javed Chaudhrys column is full of crap. He has opposed freedom of speech and freedom to follow a religion of your choice.
 

Zia Yasir

MPA (400+ posts)
[FONT=&amp]
[/FONT]

[FONT=&amp]میں اسلام نبی اکرم ؐ اور صحابہ اکرام ؓ کی توہین برداشت نہیں کر سکتامیرا خون کھول اٹھتا ہے میں پاکستان کے خلاف بھی ایک لفظ ایک فقرہ نہیں سن سکتا میں اب تک پاکستان کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کو ناراض کر چکا ہوں اور مجھے اس پر ذرا برابر افسوس نہیں اور میں پاک فوج کی توہین بھی برداشت نہیں کرپاتا فوج نے ملک کے لیے عملاً ہزاروں جانوں کی قربانی دیمیں فوج کی قربانیوں پر انگلی اٹھانے والے لوگوں کو احسان فراموش سمجھتا ہوں۔[/FONT]


میں نبی کریم(ص)
، صحابہ کرام اور پاک فوج کی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔۔۔۔۔ جاوید چوہدری نے نبی اور صحابہ کی صف میں فوج کو بھی کھڑا کردیا۔۔۔ مومنین سے فتویٰ درکار ہے۔۔:)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

amigo

MPA (400+ posts)
Liked by Mistake. He himself saiD that Mahmood achakza and many others crossed limit against Pak army but I didnt do anything against them, so whosoever has done it has done it for the respect of our religion and society. These bloggers should be given a good lessonn.
 
Last edited:

SachGoee

Senator (1k+ posts)
The bloggers who breached hate speech laws and cyber crime law should have been tackled as per laws and rules of justice.

There are SOP's for that.
 

SachGoee

Senator (1k+ posts)
Wesay achay Likhaari hein. Self made, hardworking hein Javed Chaudhary sahib aor Ilm bhee rakhtay hein kyun k perhne ki aadat per iss mazmoon mein tazaad bhee hai aor sub ko khush kiya gaya hai.

Baat bani nai Chaudhry sahib.
 

loser24x7

Chief Minister (5k+ posts)
کمال ہے ایک لائن میں کہتا میں یہ سب برداشت نہیں کر سکتا ، میں نے بہت لوگوں کو دشمن بنا لیا اور مجھے اس بات پر کوئی افسوس نہیں ، آخری لائن تک آتے آتے کہتا ہے ہمیں یہ سب برداشت کرنا ہو گا ..... بہت ہی کھلا تضاد




Iss Jeday Gujjar ka kamaal yeh hai ke iss nain Maulvi Tariq Jameel aur Sunny Leone ko aik tokri mein bitha ker apnay dil ki hasrat nikaal li hai...:lol:
 

insaf-tiger

Banned
regardless of our sectarian difference or what ever differences these people should not be abducted this way and no one should kill them our alim should answer them in debate and i am 100 % sure they are picked for going against g h q and nora ganag do you really think g h q cares about islam or nora cares about islam ..musharaf after killing 100s are free zardari is free altaf is free nawaz shareef is free the only guy who got hanged is mumtaz qadri if molvi were so strong they could have save him they couldnt ..
these people should released and if they did some thing against law should be prosecuted in court this is what we asked for lal masjid and any one law can not be different for different people .
 

Asad Mujtaba

Chief Minister (5k+ posts)
If anyone acts against law of the country and commits blasphemy, he must be apprehded remaining within parameters of law and brought before the courts. Using unlawful means against such persons result in gaining undue sympathies for them. You can't eliminate an evil by an evil.
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Alhamdu Lillah I am Muslim. As per my religion my creator wanted me to open my eyes and my religion is primarily based on reasoning. Its the order of my prophet to get educated even if I have to go to China.
During Ghazw E Badr, the captives from Makkah were asked to educate 10 Muslims for their freedom. For sure this education was not Islamic. Also when prophet Muhammad Peace Be Upon him order for education even from China not talking about religious one.
For me this worldly education opens my eyes. Like until I got admission in Master degree, I was supporter of Nawaz and belongs to a sect who has majority in Pakistan. My prayers are for the people who helped me becoming a Muslim who believe source of Islam is a Quran and Sunnah Wama ALAY-HISS-SALAM.
Lastly I don't feel my religion become weak through discussion.
 

fawad ali

Chief Minister (5k+ posts)
What if a Muslim commits blashphahmy against the holy figures of other religions? Does our law say anything about it? We see that every day we make joke of the gods of hindus ie statues, but no hindu gets hurt or law does not protect hindus religious sentiments.
What type of a state law descriminates followers of one religion over the other? Law should be equal for all no matter what religion do they follow.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کمال ہے ایک لائن میں کہتا میں یہ سب برداشت نہیں کر سکتا ، میں نے بہت لوگوں کو دشمن بنا لیا اور مجھے اس بات پر کوئی افسوس نہیں ، آخری لائن تک آتے آتے کہتا ہے ہمیں یہ سب برداشت کرنا ہو گا ..... بہت ہی کھلا تضاد
پرانے وقتوں میں اسے منافقت کہتے تهے آجکل اسے ذہا نت کہتے هیں
 

Back
Top