Downfall of Corruption in KPK-- Good news-- Thanks Pervaiz Khatak
آنے والے چند دنوں میں عمران کو اندازہ ہوجائے گا کہ اس کے جماعت کے ساتھ اتحاد کے فیصلے کے بعد ملک کا ایک بڑا اور عقل رکھنے والا طبقہ کیوں پی ٹی آئی کی حمائت سے دستبردار ہوگیا تھا۔
اس جماعت میں نام کے علاوہ اسلام ڈھونڈنے والے وہی لوگ ہیں جو فون پر انعام نکلنے کا سن کر فورا" دو کارڈز بھیج دیتے ہیں تاکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوسکے۔
جماعت اسلامی کے رکن اور عہدیداران اپنی ہی پارٹی کے فنڈز میں جس قسم کی کرپشن کرتے ہیں اس کی مثال کہیں اور نہیں، اور یہ کرپشن کبھی سامنے آئے تو اسے دبادیا جاتا ہے کہ جماعت کا آدمی ہے اسلئے سکینڈل پر مٹی ڈال دو ورنہ مخالفین کو موقع مل جائے گا۔
مجھے نہیں معلوم تھا کہ سرحد میں وزیر خزانہ جماعتی ہے ، اسکی مثال ایسے ہی ہے جیسے بندر نے دو بلیوں کے دوران انصاف کے ساتھ روٹی تقسیم کی تھی ، مجھے حیرت ہے کہ عمران اس قدر عقل سے پیدل انسان ہے کہ نواز شریف سے بھی گیا گزرا ہے ، جماعت اسلامی نے نواز شریف سے وزارت خزانہ قاضی حسین کے دور میں مانگی تھی لیکن ٹکا سا جواب ملا دوسری طرف انکا یہ حال ہے کہ انہیں سرحد میں جماعت کی حمایت کی ضرورت بھی نہیں مگر اسکے آگے لیٹے جاتے ہیں
سر جی!! ایک وزارت خزانہ اور ایک وزارت تعلیم کے لئے ان ملاؤں نے پی ٹی آئی کے جتنے پوتڑے دھوئے ہیں ان کی تفصیل بتاوں تو آپ ہنس ہنس کر خدانخواستہ دم توڑ دیں۔ یہ دونوں وزارتیں جماعتی ٹھگوں کی مرغوب ترین وزارتیں ہیں ۔ آم کے آم اور گھٹلیوں کے دام والا حساب ہے۔ ابھی دیکھیں جماعتی لچوں نے نصاب میں تبدیلی کا ایشو کیسے اٹھایا ہوا ہے حالانکہ معاشرتی علوم میں صحابہ کرام اجمعین کی فتوحات وغیرہ کا ذکر شامل کرنے کا مطالبہ کوئی عقل سے فارغ ہی کرسکتا ہے۔ انگلش میں یہ اسوہ حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھانے پر مصر ہیں ۔ ان کا بس نہیں چلتا کہ کیمسٹری میں یہ نبی کریم صلی اللہ وسلم کے لعاب مبارک کے خواص اور فزکس میں نیوٹن کے قوانین کی جگہ غزوات میں اختیار کی گئی جنگی حکمت عملی بیان کریں، بائیولوجی میں البتہ ہوسکتا ہے کہ مودودی صاحب کے تشریح کردہ آدابِ مباشرت پڑھا کر قوم کے بچوں میں تجسس جگائیں ۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|