KP govt announces Eid-ul-Fitr today

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

پشاور: خیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے اور ملک کے دیگر صوبوں میں شوال کا چاند آج دیکھا جائے گا۔

پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور اور دوسرے شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس کے دوران ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

بنوں، نوشہرہ، دارالعلوم اکوڑہ خٹک اور پبی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جب کہ لنڈی کوتل اسپتال عیدگاہ، لنڈی کوتل ہائی اسکول، عید گاہ اور ٹیڈی بازار میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

ضلع مہمند میں مسجد ہیڈکوارٹر غلنئ کالونی، جامع مسجد میاں منڈی بازار، جامع مسجد یکہ غنڈ میں نماز عید ادا کی گئی جب کہ کوہاٹ کی مرکزی عید گاہ، تبلیغی مرکز، مرکزی جامع مسجد جنگل خیل اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں عید کے اجتماعات ہوئے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید منانے سے متعلق اپنے فیصلے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کر دیا ہے لیکن وہ خیبر پختونخوا والوں کی شہادتیں نہیں مانتے۔

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہر بار صوبے میں دو عیدیں ہوتی ہیں ۔ اس بار ایک ساتھ عید منا کر اظہار یک جہتی کررہے ہیں۔

ادھر ملک بھر میں بوہری برادری بھی آج عید منارہی ہے اور اس سلسلے میں کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا جب کہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور نارتھ ناظم آباد میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔
 
Last edited by a moderator:

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
پوپلزئی کی آجتک چاند کی جتنی بھی شہادتیں آئی ہیں وہ درست ثابت ہوئی ہیں
وجہ اِسکی یہ ہے کہ پختونخواہ کے بہت سارے علاقوں میں فضائی آلودگی
تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے
بونیر، دیر چترال، بنوں ، ھنگو، ٹل ،اور کرک وغیرہ جیسے علاقوں میں ٹریفک، اور کارخانو وغیرہ کی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے،، اور سرد علاقوں میں گرد وغبار وغیرہ بھی نہیں ہوتا اِن علاقوں میں آسمان اتنا صاف، اور نیلا ہوتا ہے، کہ شہری علاقوں کے لوگ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں، کہ آسمان اتنا صاف، اور نیلا بھی ہو سکتا ہے

چاند کی رویت کی اکثر شہادتیں ایسے علاقوں سے مو صول ہوتی ہیں، اور بسا اوقات اس رویت کی وڈیوز بھی فیس بک پر اَپ لوڈ ہو جاتی ہیں
 
aneeskhan

Prime Minister (20k+ posts)

Then I suggest Moon sighting should be on Tora Bora or Nanga Parbat rather Plaza Karachi.
At least we will celebrate Eid on one day as we were doing for last 70 years.
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
عید کے دن روزہ رکھنے سے بہتر ہے 28 روزوں پہ عید کرو۔

یہ کس جاہل مطلق نے کہا ہے کہ روزے پورے کرو خواہ عید کا دن ہی کیوں نہ ہو؟

اگر روزہ کم ہو تو ایک قضاء رکھی جا سکتی ہے اور اسکا گناہ مفتی منیب الرحمان کے سر ہے۔

ویسے بیشتر علاقوں بشمول حکومت کے روزے 29 ہی ہیں ۔
 
3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
Then I suggest Moon sighting should be on Tora Bora or Nanga Parbat rather Plaza Karachi.
At least we will celebrate Eid on one day as we were doing for last 70 years.
بالکل میں آپ سے متفق ہوں ۔ ۔ ۔
بس کوئی ایسی جگہ ہو، جہاں پر آسمان
کراچی اور لاہور جیسے دھویں، اور گرد وغبار کی آلودگی سے اَٹا ہوا نہ ہو
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
Yajjoj Majooj is still creating conflict among Muslims . Send him back to Mongolia

239221_2080639_updates.jpg
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

چہرے کے خد و خال سے حضرت پُپَل زئی صاحب بہادر اُزبک لگتے ہیں

بہترین حل

ہر عید سے دس پندرہ پہلے دن حضرت جی کو ڈالروں کی پوٹلی پکڑا

کر اپنے آباؤ اجداد کے پرانے گھروں کی مرمت اور سیر سپاٹے کے لیئے

چارٹرڈ جہاز پر سرکاری شان و شوکت کے ساتھ اُزبکستان بھیج دینا

چاہئیے تاکہ سارا پاکستان ایک ہی متفقہ دن عید منا سکے
 
Okara

Dr Sahib
This is not first time or last time in Pakistan unless, government appoint expert instead of Molvis.
Unfortunately Molvis in Pakistan are just to creating Nifaq between ummah.
Thanks
 
Back
Top