KDA officer Atif remanded to Rangers custody for 90 days

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسرعاطف علی 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے


ویب ڈیسک ہفتہ 4 جولائ 2015

372510-rangers-1435992125-168-640x480.jpg


ملزم چائنا کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے، رینجرز. فوٹو؛ فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے کے ڈی اے میں گریڈ 18 کے افسر عاطف کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں رینجرز نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 18 گریڈ کے افسر ملزم عاطف علی کو پیش کیا۔ اس موقع پررینجرز کے لاء افسر کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف علی چائنہ کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے جس سے حاصل شدہ 17 ارب روپے ایم کیو ایم کے لندن مرکز بھجوا چکا ہے جب کہ ملزم نے پارٹی رہنما محمد انورکے بھائی چنوں ماموں کے ذریعے رقم لندن بھجوائی۔
رینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تحقیقات کرنا ہے اس لئے اسے 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے۔عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم عاطف علی سے تفتیش کے لئے اسے 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔