imran mani
MPA (400+ posts)
دریں اثنا اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے حساس مقامات اور ڈی چوک کے قریب حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہمارے نامہ نگار آصف فاروقی کے مطابق جمعرات کی شام مارگلہ روڈ پر، دھرنے کے مقام سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر قیدیوں کو منتقل کرنے والی اسلام آباد پولیس کی متعدد گاڑیاں کھڑی کر دی گئیں ہیں۔
وفاقی سیکریٹریٹ کے سامنے اسلام آباد کے علاوہ پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کے تازہ دم دستے بھی پہنچائے گئے ہیں۔
وزیراعظم سیکریٹریٹ کو جانے والے رستوں پر کنٹینرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے اور اب انھیں اوپر تلے رکھ کر ان کو پھلانگنے کے امکانات کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان کنٹینرز کے آگے ریجرز کے مزید جوان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ان کنٹینرز کی دوسری جانب، یعنی وزیراعظم ہاؤس کے قریب فوجی گاڑیوں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
ایوان صدر کے سامنے مزید فوجی تعینات بھی کیے گئے ہیں۔
حفاظتی انتظامات میں اس اضافے کی حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت
سامنے نہیں آئی۔
bbc

Last edited by a moderator: