اگلے الیکشن میں کراچی کے شہریوں کے لیے واحد منطقی چوا یس پی ٹی آیَ ہے کیونکہ انہوں نے کے پی میں بلدیات کو سبھی حقوق دیے جن کا مطالبہ سندھ کے شہری علاقے دھایوں سے کر رہے ہیں ،خصوصاََ پشاور شہر کو مالی نظام اور وسایل کے لیے مذید اٹانومی دی۔ کے پی میں یہ نظام نیا ہے اور اسے میچور ہونے میں اور لوکل لوگوں کو تیار ہونے اور قبول کرے میں کچھ عرصہ لگے گا اس لیے بہت زادہ بہتری ابھی تک نظر نہیں آتی۔۔ مگر کراچی کے مسا یل کا حل پی ٹی آیَ کے دیے نظام میں ہے۔ ایم کیو ایم اتنےبرس ناکام رہی ۔ یہ پارٹی خود اتنے مسایل کو جنم دے چکی ہے، شہر میں اختلافات کو مستقل شکل دے چکی اور ایک ایسا سیاسی انتظا می ڈھانچہ نیچے دبی ہویَ ہے جو کسی طرح بھی قابلِ اصلاح نہیں۔ پی پی اس شہر کو آزاد نہں کرے گی کہ یہی تو خزانے کی کنجی ہے اور سندھ کے دیھاتی علاقوں اور ووٹروں کے لیے لالچ بھی کہ وہ وہاں پی پی کو ووٹ دیتے ہیں۔ ۔ ظاہر ہے کراچی کو پی ٹی آیَ اقتدار میں لانے بہت سے پرانے اور فرسودہ نظریات سے آگے دیکھنا ہو گا مگر انہوں پچھلے دس برس کی طرح اگلے پانچ برس بھی ناکام اور بے مقصد سیاست میں جھونک دیے تو کسی کو الزام دینا فضول ہو گا ۔۔