Karachi Operation: اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کر دی

shafi3859

Minister (2k+ posts)
وزیر داخلہ چودھری نثار نے کراچی کے حالات پر کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی۔ پیپلز پارٹی، اے این پی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے بھی آپریشن کی حمایت کر دی۔ کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ کمیٹی میں سیاسی جماعتوں، تاجروں اور صحافیوں سمیت تمام فریقین کی نمائندگی ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج تب آتی ہے جب مکمل اتفاق رائے ہو۔ فوج کو کراچی میں لانا صوبائی حکومت کے میڈیٹ سے زیادتی ہوگی۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ تمام کارروائی وزیراعلیٰ سندھ کے ماتحت ہوگی۔ سیاسی جماعتوں اور عوام کو بھتہ خوروں اور دہشتگردوں کے خلاف وسیع محاذ کھولنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کی صورتحال پر وزیراعظم نے منگل کو گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس طلب کیا ہے۔ فاروق ستار کو کابینہ اجلاس میں نہیں کراچی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء نوید قمر نے ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلاتفریق آپریشن پر کوئی شور نہ مچائے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کا آغاز اے این پی سے کیا جائے اور اے این پی سے تعلق ظاہر کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس سے پہلے فاروق ستار نے گرفتار ہونیوالے افراد کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کا نام بھی گرفتار کرنے والے افراد کی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ کراچی پولیس اور رینجرز نااہل ہے یا ناکام ہو کر جانبداری سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دن دہاڑے آئین کو پامال کیا جا رہا ہے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں اور عام شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے اراکین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف واک آؤٹ بھی کیا۔

http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/189908_1#.Uh83OxsweHc
 
karella

Chief Minister (5k+ posts)
1237109_1412963958916840_958165721_n.jpg

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)

تافو نے اس لئے حمایت نہیں کی کہ اس کے بندوں پر ہات ڈال دیا جائے وہ تو صرف دوسروں کو دہشت گرد کہتے ہیں ان کے اپنے تو سارے فرشتے ہیں جو صرف طافو کو روحانی باپ مانتے ہیں اور اسکی آرڈر پر روح نکا لنے کا بندوبست کرتے ہیں جو ثواب کا کام ہے کوئی جرم تو نہیں
:lol:

TONIC

Kindly take your words back "Roohani Baap" naheen "Baap" mantay hain....:)
 
shafi3859

Minister (2k+ posts)
9 Zero
دہشت گردی کا مرکز ہے
وہاں سے دہشت گردوں کو ہینڈل کیا جاتا ہے
سب سے پہلے آپریشن وہا کیا جاۓ
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)

اگر ٹارگٹڈ آپریشن بھی شروع ہو جائے اور عذیر بلوچ گرفتار ہر جائے تو یہ بھی متحدہ کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

متحدہ کی کامیابی ہے کہ سندھ حکومت کے وڈیرے اب کراچی میں پولیس اور لیاری جرائم پیشہ افراد کے ذریعے اپنی من مانیاں نہیں کر سکتے۔

متحدہ کی کامیابی ہی ہو گی کیونکہ کراچی کی تاجر برادری اس آپریشن کا مطالبہ کر رہی تھی اور صرف متحدہ اسے ان کے لیے حاصل کرے گی۔ اللہ کا شکر ہے کہ کراچی کی تاجر برادری آپ لوگوں کی طرح اندھی بہری نہیں ہے۔ آپ لاکھ الزامات لگاتے ہیں متحدہ ان سے بھتہ لیتی ہے، مگر کراچی کی بزنس کمیونٹی آپ کے پروپیگنڈے سے بے نیاز متحدہ کو سپورٹ کرتی ہے، اور اس آپریشن کے بعد یہ رشتے مزید گہرے ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ۔

ہر طرح سے متحدہ ہی کی جیت ہے کیونکہ آج تک آپ جو فوجی آپریشن کی دھمکیاں اور طعنے دیتے آئے تھے، تو آج کے بعد سے یہ آپ کے منہ پر طمانچہ رہے گا کہ متحدہ تو کراچی میں فوجی آپریشن چاہتی ہے مگر آپ لوگ فرار ہیں۔

اور نائن زیرو تو "نو گو ایریا" نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس موجود اسلحہ غیر قانونی ہے۔

مگر آپ لوگوں کے چہیتے سہراب گوٹھ اور کٹی پہاڑی میں موجود جرائم پیشہ افراد اور طالبان ضرور سے آپریشن کی زد میں آئیں گے۔

متحدہ نے سب سے زیادہ مقبولیت اور ترقی اُس وقت حاصل کی ہے جب جب کراچی میں امن ہوا ہے، اور مقبولیت کا سب سے سنہرا دور مصطفی کمال کا دور تھا۔ جب جب کراچی کے حالات خراب ہوتے ہیں اُس ُاس وقت مخالفوں کو متحدہ کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے کا موقع ملتا ہے۔

چنانچہ متحدہ کے لیے تو اچھا وقت آنے کو ہے، جس میں کراچی میں اللہ نے چاہا اتنا امن ہو جیسا کہ مشرف دور میں تھا، نیز کراچی میں شہری حکومتی نظام قائم ہو جس میں متحدہ کے جتنے گہرے رشتے عوام کے ساتھ ہیں کہ جس کے بعد یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ عوام کی خدمت میں کوئی ان کی گرد کو بھی نہیں چھو سکتا۔

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)

اگر ٹارگٹڈ آپریشن بھی شروع ہو جائے اور عذیر بلوچ گرفتار ہر جائے تو یہ بھی متحدہ کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

جب ہم سب اس فوروم پر کراچی کا حل فوجی آپریشن تجویز کرتے تھے تو آپکو اس وقت فوجی آپریشن ہماری طرف سے دھمکیاں نظر اتی تھی اب تو اللہ سے دعا ہے کہ آپکو اس دہشت گردی کا مزہ چکانے دیں جس کا آغاز اپ لوگوں سے ہوا ہے اور اللہ کرے کہ کراچی میں کوئی آپریشن نہ ہو کیونکہ اس آپریشن سے افواج پر بھی بہت سی الزامات لگنے کا خطرہ شامل ہے

Last edited:

amber123

Chief Minister (5k+ posts)

اگر ٹارگٹڈ آپریشن بھی شروع ہو جائے اور عذیر بلوچ گرفتار ہر جائے تو یہ بھی متحدہ کی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔

متحدہ کی کامیابی ہے کہ سندھ حکومت کے وڈیرے اب کراچی میں پولیس اور لیاری جرائم پیشہ افراد کے ذریعے اپنی من مانیاں نہیں کر سکتے۔

متحدہ کی کامیابی ہی ہو گی کیونکہ کراچی کی تاجر برادری اس آپریشن کا مطالبہ کر رہی تھی اور صرف متحدہ اسے ان کے لیے حاصل کرے گی۔ اللہ کا شکر ہے کہ کراچی کی تاجر برادری آپ لوگوں کی طرح اندھی بہری نہیں ہے۔ آپ لاکھ الزامات لگاتے ہیں متحدہ ان سے بھتہ لیتی ہے، مگر کراچی کی بزنس کمیونٹی آپ کے پروپیگنڈے سے بے نیاز متحدہ کو سپورٹ کرتی ہے، اور اس آپریشن کے بعد یہ رشتے مزید گہرے ہو جائیں گے۔ انشاء اللہ۔

ہر طرح سے متحدہ ہی کی جیت ہے کیونکہ آج تک آپ جو فوجی آپریشن کی دھمکیاں اور طعنے دیتے آئے تھے، تو آج کے بعد سے یہ آپ کے منہ پر طمانچہ رہے گا کہ متحدہ تو کراچی میں فوجی آپریشن چاہتی ہے مگر آپ لوگ فرار ہیں۔

اور نائن زیرو تو "نو گو ایریا" نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس موجود اسلحہ غیر قانونی ہے۔

مگر آپ لوگوں کے چہیتے سہراب گوٹھ اور کٹی پہاڑی میں موجود جرائم پیشہ افراد اور طالبان ضرور سے آپریشن کی زد میں آئیں گے۔

متحدہ نے سب سے زیادہ مقبولیت اور ترقی اُس وقت حاصل کی ہے جب جب کراچی میں امن ہوا ہے، اور مقبولیت کا سب سے سنہرا دور مصطفی کمال کا دور تھا۔ جب جب کراچی کے حالات خراب ہوتے ہیں اُس ُاس وقت مخالفوں کو متحدہ کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے کا موقع ملتا ہے۔

چنانچہ متحدہ کے لیے تو اچھا وقت آنے کو ہے، جس میں کراچی میں اللہ نے چاہا اتنا امن ہو جیسا کہ مشرف دور میں تھا، نیز کراچی میں شہری حکومتی نظام قائم ہو جس میں متحدہ کے جتنے گہرے رشتے عوام کے ساتھ ہیں کہ جس کے بعد یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ عوام کی خدمت میں کوئی ان کی گرد کو بھی نہیں چھو سکتا۔

If all is true why MQM is so disturbed..............why hue and cry............they needed to control others to pave the way for 100% bhatha for MQM.................
 
NokiaN95

MPA (400+ posts)

operation to zoror hona chahe or un sab kai liy jo is sheher ko ag laga rahe hain......lekin is say pehle un sab ko moot ki saza de dee jaee jo jail main intezar kar rahe hain un ki saza per amal dramad howa to adhi **** to khud hi khatam ho jaee gi.
 
UKPakistani

Chief Minister (5k+ posts)
The news is going to get worse

When enough Karkun are safely off the streets, Altaf will get arrested for Conspiracy to Murder Money Laundering Living off the proceeds of Extortion and of course incitment to violence

Its coming soon..........