یہ رپورٹ نواز شریف کی جیت یا عمران خان کی ہار نہیں۔ بلکہ آئین پاکستان کی شاندار فتح ہے۔ یہ تاریخِ پاکستان کے اصلی تے وڈے ناقابل فراموش چیف جسٹس کے بے مثال حرفِ انکار کی بازگشت ہے۔
پاکستان بدل رہا ہے۔ سیاسی حرکیات میں بڑی کروٹیں لے رہی ہیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک سویلین حکومت اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد پرامن طور پر اقتداردوسری سویلین حکومت کو منتقل کر چکی ہے۔ جمہوریت پر بولا جانے والا آخری ہلہ ناکام ہو چکا ہے۔
یوں لگتا ہے کہ اب ملکی تقدیر کے بڑے بڑے فیصلے بند کمروں میں نادیدہ طاقتور افراد نہیں کرسکیں گے۔ وہ سڑکوں پر تماشے لگوا کر منتخب حکومت کو نکال باہر نہیں کر سکیں گے۔ اب اہم فیصلے آئین اور قانون کے مطابق عوام کا اعتماد رکھنے والے دستوری ادارے کریں گے۔ ان شاء اللہ۔ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ لیکن بالآخر پاکستان میں ہر کسی شخص اور ادارے پر آئین کی بالا دستی قائم ہو کر رہے گی۔
۔ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد زرداری، نواز شریف اور عمران بھی تاریخ کی دھول میں گم ہو جائیں گے۔
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے منظر بھی
ااٹھے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلق خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔۔
ایک بہت اچھا پاکستان بنے گا۔ ان شاء اللہ۔
یہ ایک شاندار دن ہے۔ میرے خیال میں ہر پاکستانی کو اسے سیلیبریٹ کرنا چاہیے

Last edited by a moderator: