احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مزید ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا معذرت پر مبنی خط اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا ہے ۔
جج محمد بشیر نے خط میں کہا ہے کہ وہ ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ دے چکا ہوں، اس لئے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کرسکتا۔
خط میں احتساب عدالت کے جج نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف فیملی کے خلاف زیر سماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقل کردیں ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے گئے اپنے خط میں جج محمد بشیر نے یہ بھی کہا کہ اگر چاہیں تو مجھے ٹرانسفر کردیں ۔
https://jang.com.pk/news/521804