Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

اسلام آباد(24نیوز) آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی کی مشکلات بڑھ گئیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیر کو فارم ہاؤس پرجھگڑے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی کی سربراہی میں بنی جے آئی ٹی نے اعظم سواتی کے خلاف رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، رپورٹ 10 والیم پرمشتمل ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق سی ڈی اے کی رپورٹ ان کے خلاف الزام کی تصدیق کرتی ہے جو انکی اہلیت پر لٹکتی تلوار ہے۔
آئی جی تبادلہ کیس میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کا بیان اعظم سواتی کے مستقبل کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے، ذرائع کے مطابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نےبیان میں بتایا کہ آئی جی کے تبادلے کے لیے وزیراعظم نے زبانی احکامات دئیے تھے اور اس سے تبادلے پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملتا ہے۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیر کو فارم ہاؤس پر جھگڑے کا ذمہ دار قرار دیا ہے،جے آئی ٹی نے جھگڑے میں 3 زخمیوں جبکہ 4 حملہ آوروں کےبیانات بھی قلمبند رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔
اعظم سواتی کے فارم ہاوس سےملحقہ سرکاری اراضی پر قبضے کی فوٹیجز کیلئےپیمرا سے معاونت کی سفارش کی گئی ہے جبکہ یو اے ای کے شہری کی شکایت کا ذکر کیا گیا ہے۔
https://www.24newshd.tv/19-Nov-2018/18958
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/15PftLa.jpg
Last edited by a moderator: