تین چیزیں جن میں ہوں گی وہ ضرور پکڑ کا شکار ہوں گی چاہے مسلمان ہوں یا غیر مسلم ہوں ، اور تین چیزیں جن میں ہوں گی ان کو امن ملے گا عزت ملے گی چاہیے مسلمان ہوں چاہیے کافر ہوں -
جس قوم میں ظلم ہو گا ، جس قوم میں جھوٹ ہو گا، جس قوم میں دھوکہ فریب فراڈ ہو گا وہ قوم ذلیل ہی رہے گی اور اگر آپ امت مسلمہ پر غور کریں تو ان تین چیزوں میں ہمارا معاشرہ لتھڑا ہوا ہے - ظلم ہی ظلم ہے - صرف امیروں کا ظلم نہیں آپ غریبوں کے ظلم سنیں تو آپ کا دل روئے گا - ظلم یہ نہیں ہے پلاٹ پر قبضہ کر دیا ، یہاں ظلم ایک ہوا کی طرح چل رہا ہے - اور پھر جھوٹ جھوٹ جھوٹ ، سو تاجر اکھٹا کروں ، لاکھ تاجر اکھٹا کروں یا ایک کروڑ تاجر اکھٹا کروں ایک بھی سچا نظر نہیں اتا ، اور اس کے بعد معاشرے میں خیانت خیانت خیانت -
تین چیزیں جس قوم میں ہوں گی اسے عزت ملے گی ، جس قوم میں عدل ہو گا ، جس قوم میں سچائی ہو گی اور جس قوم میں دیانت ہو گی - دنیا میں سارے غیر مسلم ہی عزت سے نہیں رہ رہے وہی رہ رہے ہیں جن میں عدل ہے ، سچائی ہے اور دیانت ہے ، ورنہ باقی سب کا بھی ہمارے جیسا ہی حال ہے - مولانا طارق جمیل
سبحان اللہ مولانا صاحب ........ الله پاک آپ کو زندگی صحت اور تندرستی عطا کرے ........ اور جن فرمودات کا تذکرہ آپ نے کیا ہے اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے کیوں کے حقیقی کامیابی تو انہی پر عمل کرنے میں ہے.
As long as Galni,s son is kidnapping was their acts against people and that OK but all other is not fair to any one. they get help from Allah SWT soon amine
تین چیزیں جس قوم میں ہوں گی اسے عزت ملے گی ، جس قوم میں عدل ہو گا ، جس قوم میں سچائی ہو گی اور جس قوم میں دیانت ہو گی - دنیا میں سارے غیر مسلم ہی عزت سے نہیں رہ رہے وہی رہ رہے ہیں جن میں عدل ہے ، سچائی ہے اور دیانت ہے ، ورنہ باقی سب کا بھی ہمارے جیسا ہی حال ہے - مولانا طارق جمی greeted by heart