Jamat-e-Islami offers Ex COAS Gen Raheel Sharif to join their party

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
جماعت اسلامی کی جنرل (ر) راحیل شریف کو پارٹی میں شامل ہونے کی پیش کش

15267862_10154634236740528_8801459460503333340_n.jpg

لاہور: جماعت اسلامی نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو اپنی جماعت میں شامل ہونے کی پیش کش کر دی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سابق سپہ سالار سیاست میں مثبت تبدیلیاں لائے۔ انہیں 2 سال کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ جس طرح راحیل شریف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے ذریعے قوم کی امیدوں پر پورا اترے اسی طرح وہ سیاسی نظام کو بھی تبدیل کرنے میں جماعت اسلامی کی مدد کریں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی
جماعت اسلامی کے رہنما کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو دی گئی پیش کش پر صوبائی وزیر ندیم کامران کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پیش کش جماعت اسلامی کے سراسر خلاف ہے کیونکہ جماعت اسلامی میں لیڈر شپ نچلی سطح سے اوپر آتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر جنرل راحیل شریف جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لیتے ہیں انہیں کون سا عہدہ ملے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کامیاب ترین سپہ سالار کے دور کی تصویری جھلکیاں
واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے 3 سالہ مدت پوری کرنے کے گزشتہ ماہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوئے ہیں۔ آئین کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم ملازمت چھوڑنے کے 2 سال تکک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا۔

http://www.express.pk/story/669038/


 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
[hilar][hilar][hilar]
ان کے ساتھ مل کر سہولت کاروں کو خدا ترس اور غریب نواز کہا کریں.اور نواز شریف کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑیں؟
 

Missfit

Senator (1k+ posts)
Mujhe heart attack hony lga hai koi mujhe bacha lo [hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar]
 

patriot

Minister (2k+ posts)
میں کہاں جاؤں ہوتا نہیں فیصلہ
ایک طرف اُس کا گھر اک طرف مہکدہ

ان جماعتیوں کو بھی اللہ ہی سمجھے ۔
دہشتگردوں کی بھی پشتپناہی اور اُن کو مارنے والوں کی بھی ستائش ۔
یہ کس شریعت کا قانون ہے ؟
 

pak_aus

Senator (1k+ posts)
ye tu america ka ally tha aur ju fauji mare wo kuttetty ki moot mara aur ju koi naasbi mare wo shaheed hai ab ye tu ameriki hai es ka kea kerna hai
YA MUNAFIQAT TERA HI ASRAA known saying by jaamat harrammi
 

Constable

MPA (400+ posts)
جماتیے منافقت کر کر کے اب تو مکمل باؤلے ہو گئے ہیں
دہشتگردوں اور فوج کیساتھ بیک وقت اکھ مٹکا


عشق قاتل سے بھی، مقتول سے یارانہ بھی؟
 

Back
Top