xafiro
MPA (400+ posts)
چینل کی جگالی بھی خوب مشغلہ ہے ایک دفع ھاتھ میں ریموٹ آ جائے تو سمجھ لیں جگالی شروع ٹیوی لانچ میں موجود آپکے علاوہ سب بور ،، جب بھی دوسرا کسی پروگرام میں دلچسبی لینے لگے فورا چینل تبدیل کر دیں میں بھی اسی قسم کے شغل میں مشغول تھا کے ایک چینل پر ھاتھ رک گیا ۔ایک صاحب مخصوص فرقے کی وردی میں عوامی مسائل کے حل میں مشغول تھے ،، کال کرنے والے کی والدہ کا نام سن پیدائش معلوم کرنے کے بعد ان پر ہونے والے اثرات کے بارے میں بتاتے اور کال ختم ہونے سے پہلے اشارتا یہ بھی ضرور فرماتے کہ علاج انہی کے پاس ہے ۔
لوگوں کی عقل پر ماتم کرنے کے بعد چینل تبدیل کر دیا کچھ دیر ادھر ادھر چینلز پر گھوم پھر کر میں اسی چینل پر واپس آیا تو دیکھا کہ ایک صاحب اپنی ٹیم کے ساتھ اسی قسم کے باباؤں کا شکار کر کے اپنی ریٹنگ بڑھا رہے ہیں ۔"جو بکتا ہے وہ بیچو " غرض پیسا کمانے سے ہے اس ضمن میں سب برابر ہیں چاہے وہ منشیات فروش ہو ،، چاہے سیاست دان ،، یہ کسی چینل کا ملک پیسا کمانے کی دوڑ میں سب برابر ،، انکے راستے کی سب سے بڑی دیوار ہے "شعور" اور ہمارے یہ کماؤ پوت یوں بھی خوش قسمت کے انھے عوام کو شعور سے دور رکھنے کے لیے زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی ۔ ہماری عوام کے شعور کا اندازہ صرف ایک بات سے لگایا جا سکتا ہے ہے یہ لوگ آج بھی زرداریوں اور گنجوں کو ووٹ دیتے ہیں ۔آج پچیس دسمبر ہے کوئی قائد کے مزار پر جاۓ نہ جاۓ یہ سیاسدان ضرور جاتے ہیں کہ قائد کا شکریہ ادا کر سکیں کہ ان لوگوں کے لیے سونے کی کان بنا گئے ۔
ہمارے شعور کا عالم یہ ہے کہ ایک پڑھا لکھا شخص "یاقوت " کی انگھوٹی کو اپنی کامیابی کا راز سمجھتا ہے ۔ ایک دوست کے بھولے بھالے والد صاحب جو کہ دل کے مریض تھے کسی جن والے ڈاکٹر کے پاس چلے گئے جو جنات سے آپریشن کرواتا تھا آپریشن بھی ہو گیا اور وہ اپنے آپ کو صحت یاب بھی سمجھنے لگے معلوم ہونے پر ہمنے اپنا سر پکڑ لیا لاکھ جتن کر لیے کے آپریشن کروا لیں نہیں مانے اور کچھ عرصے بعد دل کا دورہ پڑنے پر انتقال فرما گئے ۔
ایک اور صاحب عاملوں کے چکر میں پڑ کر اپنی جوان بیٹی کی زندگی سے ھاتھ دھو بیٹھے لوگوں نے سرزنش کی تو شرمندہ ہونے کے بجائے فرمانے لگے "جادو برحق ہے " ہمارے نبی پر بھی ہو گیا تھا اس دلیل کے آگے محفل میں موجود سب ہی حضرات نے ہتھیار پھینک دیے ،، یہ بھی خوب ہے جو سن لیا وہی سچ جو پڑھ لیا وہی حق ،،تحقیق حرام ،، میں نے ہمت کر کے پوچھ لیا جناب جادو کیا چیز ہے اسکی تعریف کیا ہے ؟ تو محفل میں موجود تمام افراد نے اپنے اپنے علم کے مطابق میرے علم میں اضافہ کیا لیکن کسی کے پاس جادو کی تعریف موجود نہیں تھی سب کے پاس جادو کے اثرات اور اس سے وابستہ واقعات موجود تھے ۔
جب کوئی شیطانی قوت کسی کے اعصاب کو اپنی گرفت میں لے کر شخصیت پر اختیار حاصل کر لے تو اسے جادو کہتے ہیں ،، کیا آپ لوگ میری اس تعریف سے متفق ہیں میں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا ہوں ، ہاں ، شاید تقریبا میری اس تعریف سے سب نے انتفاق کر لیا ،،پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ جس ہستی پر الله ور اسکے فرشتے درودھ بھیجتے ہوں اس پر شیطان اختیار حاصل کرلے ،،جبکہ شیطان کو اختیار دیتے وقت الله نے اسے تنبہی کر دی تھی کے میرے "برگزیدہ " بندوں کو نہیں فرغلا سکے گا ؟؟ اوہ !!تو آپ منکر حدیث ہیں اور آپ یہ جانتے ہیں کے منکر حدیث اسلام کے دائرے سے باہر ہوتا ہے ؟؟ جی ؟؟ کس حدیث میں لکھا ہے ؟؟ اذان کی آواز نے سب کو خاموش کر دیا ،، سوال پوچھنے والا اسلامی دائرے سے باہر اور نبی پر شیطان کا اختیار دینے والا اسلام کا ٹھیکیدار ،، سب کا دھان اذان کی طرف تھا میں نے وہاں سے کھسکنے میں عافیت سمجھی ہمارے ہاں واجب القتل اور پھر قتل ہونے میں زیادہ دیر تو نہیں لگتی ۔۔ ۔۔
