ہندو شوہر کا فلم سٹار نور کو طلاق و زیورات دینے سے انکار
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ نور کے ہند وشوہر وکرم نے فلم سٹار نور کو طلاق و زیورات اور اس کا دوسرا قیمتی سامان دینے سے انکار کر دیا ہے۔ چند روز قبل فلم سٹار نور نے اپنے ہندو شوہر وکرم کو طلاق کے لئے قانونی نوٹس بھجوایا اور سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ اس کے جواب میں دبئی میں مقیم وکرم نے بھی اداکارہ نور کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں نہ تو طلاق دوں گا اور نہ ہی زیورات سمیت قیمتی سامان واپس کروں گا۔ وکرم کی طرف سے طلاق اور قیمتی سامان دینے سے انکار پر اداکارہ نور نے کہا ہے کہ میں اپنے حق کے لئے دبئی کی عدالت سے رجوع کروں گی اور اس کے علاوہ اپنے سفارتخانے سے بھی رابطہ کروں گی۔
یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Last edited: