Ibrahim Madani
Minister (2k+ posts)
- Featured Thumbs
- http://img.youtube.com/vi/ymZWOX-6rC8/0.jpg
مذاہب کا آپس میں موازنہ کرنا حماقت ہے، کیونکہ سبھی مذاہب کم و بیش ایک جیسے ہیں، اور ویسے بھی مذاہب کی بنیاد اندھے اعتقاد پر ہوتی ہے، اس میں کسی دلیل، منطق، ثبوت وغیرہ کا کچھ لینا دینا نہیں ہوتا، لہذا ایک اندھے اعتقاد کو دوسرے اندھے اعتقاد سے بہتر قرار دینا حماقت کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔۔
مذاہب کا آپس میں موازنہ کرنا حماقت ہے، کیونکہ سبھی مذاہب کم و بیش ایک جیسے ہیں، اور ویسے بھی مذاہب کی بنیاد اندھے اعتقاد پر ہوتی ہے، اس میں کسی دلیل، منطق، ثبوت وغیرہ کا کچھ لینا دینا نہیں ہوتا، لہذا ایک اندھے اعتقاد کو دوسرے اندھے اعتقاد سے بہتر قرار دینا حماقت کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔۔
ہم میں اخلاقیات کی کمی ہے ۔ مذہب کی سب سے اولین ذمہ داری انسان کے اندر سے بُرائی کو ختم کرنا اور اچھائی کو اجاگر کرنا ہوتا ہے یعنی تذکیۂ نفس کرنا ۔ ہمارے ہاں اس کام کو کرنے کا کوئی احتمام ، انتظام نہیں کیا گیا جن کی ذمہ داری تھی وہ مافوق العقل قصے کہانیاں سناتے رہتے ہیں ۔ ولیوں پیغمبروں سے منسوب کرشمے اور معجزے بیان کرتے رہتے ہیں یا نماز روزہ حج ذکوۃ جیسی مذہبی رسومات اور قبر میں سوال و جواب کے قصے جہاں سب سے پہلا سوال نماز کے متعلق پوچھا جائے گا گویا کہ انسانوں سے رویے کے بارے نہیں بلکہ ماتھا ٹیکنے یا نہ ٹیکنے کا سوال ہوگا ۔ سبحان اللہ ۔
حکومتی سسٹم کوئی بھی ہو ، انصاف پر مبنی ہو مقصد امن و سلامتی ہو اور چلانے والے با اخلاق ایماندار ہوں تو کامیاب ہو جاتا ہے اور اگر چلانے والے بے ایمان چور لوٹیرے ہوں تو چاہے خلافت نام رکھ لیں ناکام ہی رہے گا ۔
یہ جو زندگی گزرنے کے احسن اور مسلمہ اصول اسلام نے بتائے ہیں وہ بھی اندھے اعتقاد کے زمرے میں آتے ہیں ؟
وہ عمومی اخلاقیات ہوتی ہیں جو ہر مذہب میں پائی جاتی ہیں، اور مذہب اخلاقیات کی بیساکھی استعمال نہ کرے تو اندھے اعتقاد کی طرف کم لوگ مائل ہوں گے، یہ مذہب کی ایک ٹرِک ہے۔۔
جو زندگی گزارنے کے طبی اصول بیان کیے گیے ہیں وہ کس کھاتے میں ؟
کونسے طبی اصول؟ جو انسان پہلے نہیں جانتا تھا، نئی چیز ہے تو بتاؤ۔۔۔
جانتے ہیں نماز قائم کرنا کسے کہتے ہیں ؟
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|