such bolo
Chief Minister (5k+ posts)
Last edited by a moderator:
Ahesta bolen agar Abpara wolon ne sun liya ke ap un ki strategic assets ke mutalik aisa kuch keh rahe hein to ap ki khair nahi.طالبان وہ سانپ ہیں جو ہمییں مسلسل ڈس رہے ہیں۔چاہے انہیں دودھ سعودی عرب پلاے یا ایران۔۔۔۔۔۔۔۔ اب وقت انکو کچلنے کا ہے نہ کہ اس چیز میں الجھنے میں کہ کون ذیادہ فنڈنگ کر رہا ہے؟
Ahesta bolen agar Abpara wolon ne sun liya ke ap un ki strategic assets ke mutalik aisa kuch keh rahe hein to ap ki khair nahi.
اگر ملا عمر کی نیابت کا مسئلہ ، زمانہ امن میں اور اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی آ جاتا، تب بھی مسائل کھڑے ہو سکتے تھے، مگر اب، جب کہ سارے عالم کفر نے چھڑھائی کی ہوئی ہے، اوراپنے پرائے سب سازشوں میں مصروف ہیں، ان جنگی حالات میں اگر اختلافات موجود ہیں، تو یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ کسی بھی ملک میں جب سربراہ(صدر ، وزیر اعظم) کا چنائو ہوتا ہے، تو دو سے لے کر درجن تک امیدوار میدان میں اترتے ہیں، اسی طرح اگر مجاہدین میں بھی اگر ایک سے ذیادہ امارت کے امیدوار ہیں، تو یہ ایک قدرتی بات ہے۔اور اس سارے منظر نامے میں قابل اطمینان بات یہ ہے کہ طالبان شوری کے علاوہ قابل احترام علما اور ایسی معزز مصالحت کارجہادی ہستیاں موجود ہیں، کہ جن کی بات کا سب احترام کرتے ہیں اور جن کی بات سنی جاتی ہے۔لہذا یہ مشکل مرحلہ بھی بحسن خوبی انجام پائے گا، اور ناراض عناصر کی وقتی ناراضگی دور ہو جائے گی(انشاء اللہ)۔
جو لوگ اس انتظار میں ہیں، کہ بس اب طالبان کی آپس کی لڑائی کی خبریں آتیں ہوگی، انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا ہو گا۔یہ تو ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ نئے نامزد امیر کو ماننے سے انکار کر دیں ، مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ امریکا اور کٹھ پتلی حکومت کو چھوڑ کر طالبان سے لڑنا شروع کر دیں۔کم از کم جب تک ایک بھی امریکی فوجی افغانستان میں موجود ہے، ایسا ہونا بہت مشکل ہے۔ اگر عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی(جن میں "اٹ کتے دا ویر" ہے) ایک مشترکہ دشمن (طالبان)کیوجہ سے ایک ساتھ کام کرنے پر تیار ہو سکتےہیں، تو جن لوگوں نے اعلاء کلمتہ اللہ کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا ہوا ہو، ان کا اصولی اختلاف کی بناء پر اپنے اصلی دشمن کو چھوڑ کر آپس میں لڑنا بعید از قیاس معلوم ہوتا ہے۔
جہاں تک ایرانی مدد اور اس سے گٹھ جوڑ کا تعلق ہے،تو یہ "داعش کارڈ" کھیلنے کا شوق رکھنے والوں کاپرانا پروپیگنڈا ہے، جس میں ملا عمر کی وفات کی خبر کی وجہ سے نئی روح پڑی ہے، مگر جلد ہی، وقت کے ساتھ ساتھ، یہ معاملہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔
جہاں تک ایرانی مدد اور اس سے گٹھ جوڑ کا تعلق ہے،تو یہ "داعش کارڈ" کھیلنے کا شوق رکھنے والوں کاپرانا پروپیگنڈا ہے، جس میں ملا عمر کی وفات کی خبر کی وجہ سے نئی روح پڑی ہے، مگر جلد ہی، وقت کے ساتھ ساتھ، یہ معاملہ اپنی موت آپ مر جائے گا۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|