Interview of Author Kristiane Backer on Pakistan, Islam & Imran Khan. A Must Watch!

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)


کرسٹن بیکر، اسلام اور عمران خان ۔۔۔


جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک عورت جس کا نام کرسٹین بیکر ہے۔۔۔ انہوں نے ۱۹۶۵ میں ایک پروٹسٹنٹ عیسائی گھرانے میں آنکھ کھولی ۔۔ اپنے کیریئر کا آغاز میوزک شو کی میزبان سے کرنے واللی کرسٹن نے ۱۹۹۵ء میں اسلام قبول کر لیا ۔۔۔ نو مسلم کرسٹین اپنے مسلمان ہونے کا کریڈٹ سابق پاکستانی کپتان عمران خان کو دیتی ہیں اور اس کے علاوہ وہ بلھے شاہ کی شاعری سے متاثر ہیں۔۔۔ کرسٹن بیکر کی کتاب فرام ایم ٹی وی ٹو مکہ جو سب سے پہلے جرمنی میں مئی ۲۰۰۹ء کو شائع ہوئی تھی لیکن ۲۰۱۲ء میں اس کتاب کے بارے لوگوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس کو انگلش میں بھی شائع کیا گیا۔۔۔ اس کتاب میں وہ میں اپنی زندگی میں آنے والی تمام مثبت تبدیلیوں اور پاکستان کے سفر کے حوالے سے کافی کچھ لکھتی ہیں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
وہ لکھتی ہیں کہ ان کی عمران خان سے جب ملاقات ہوئی تو وہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے فنڈنگ کر رہے تھے۔۔۔ ایک عشائیے کے دوران جب وہ اپنے روایتی لباس میں تھیں تو عمران خان نے ان کو اپنا کوٹ دیا۔۔ عمران سے اس کی وجہ پوچھنے پر عمران خان نے ان کو اسلام کے بارے میں بتایا۔۔۔ عمران خان کا پینے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا اور کھانے کے بعد الحمداللہ کہنا ان کو متاثر کرتا تھا۔۔ میں نے اسلام کے بارے سیکھا اور قرآن پاک کا مطالعہ شروع کر دیا۔۔ بعد ازاں وہ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم میں شریک ہونے پاکستان آئیں اور انہوں نے پاکستان کے خوبصورت علاقے دیکھے۔۔۔ اپنی کتاب میں خصوصی طور پر وہ ان علاقوں کی خوبصورتی اور پاکستانی خواتین کی بہادری کا ذکر بھی کرتی ہیں۔۔۔
اسلام کے بارے میں ان کی تحقیق ابھی جاری ہی تھی۔۔۔ عمران خان نے ان کو بہت سی اسلامی کتابیں مطالعے کے لیے دیں ۔۔اور ان کے کچھ سوالات کے جواب کے لیے ان کی ملاقات مذہبی سکالرز سے بھی کروائی۔۔۔ مزید وہ لکھتی ہیں کہ اسلام میں شامل ہونا خالصتا ان کی اپنی مرضی اور سمجھ جانے کے بعد ان کے دل کی آواز تھی۔۔۔


اسلام میں شامل ہونے کے بعد ان کو ایم ٹی وی کی نوکری سے نکال دیا گیا۔۔۔ خاندان اور دوستوں کی طرف سے بھی کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ اب وہ دن میں پانچ وقت باقاعدگی کے ساتھ نماز ادا کرتی ہیں اور ہر سال رمضان کے تمام روزے رکھتی ہیں۔۔ ۲۰۰۶ء میں وہ حج بھی کر چکی ہیں۔۔۲۰۰۶ء میں ہی ان کی شادی ایک موروکو کے مسلمان شہری سے ہوئی۔۔۔ ان کے ساتھ مل کر کرسٹن نے جرمنی کے شہر برلن میں پہلے جرمن مسلم فیسٹیول کی نمائندگی بھی کی۔۔۔ دی انسان نامی اس فیسٹیول اور پروگرام کو کافی پذیرائی ملی اور اس فیسیٹول میں دوسری اور تیسری جنریشن کے پانچ ہزار سے زائد کرسٹن جیسے نو مسلم لوگوں نے شرکت کی۔۔ یہاں کلچر سمیت دوسرے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔۔۔


اس وقت کرسٹن بیکر لندن میں رہ رہی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ برلن کی بجائے لندن میں اسلامی تعلیمات پر کام کرنا زیادہ آسان ہے ۔۔۔ یہاں آپ کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے جبکہ جرمنی میں ابھی لوگوں کی تعلیم و تربیت پر بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔ وہ اپنی زندگی کا مقصد مغرب میں لوگوں کو اسلام کے بارے میں آگہی دینا سمجھتی ہیں۔۔۔


http://www.siasat.pk/forum/showthre...5;ران-خان



 

Sham khan 1

Minister (2k+ posts)
iska Urdu Tarjma Mulla Fazlo Ko dikhaya jay QK use bhi islami taleem ovr tarbiat ki ashad zarorat h take uska imaan bhi ALLAH pe pukhta ho jay..:P
 

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
And our Pakistani people are calling Khan with so many dirty things in their mind, just because people like Noon. We should refrain from calling each other with dirty names God is same. Don't support the wrong one.
 

desan

President (40k+ posts)
Despite their shortcomings, Bhuttho and Benazir were highly idealised in the world in contrast to Zardari and Sharif....

However, charisma of IK cannot be beat!!!
 
Last edited:

Back
Top