Influential goons beat up Motorway police officers At Gojra Interchange

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
گوجرہ انٹر چینج پر بااثر افراد کا موٹروے پولیس اہلکار پہ تشدد۔

36373147_1955921697771542_2892531659196858368_n.jpg


36444352_1955921627771549_916034748059484160_n.jpg


36278002_1955921767771535_3501976682296770560_n.jpg


موٹروے پولیس سب انسپکٹر سید قلب عباس شاہ اور ان کے ساتھی آفیسر نے ایک وین کو روکا اور ڈرائیور سے اس کا ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کے کاغذات طلب کئے لیکن ڈرائیور کوئی بھی کاغذ پیش نہ کرسکا جس پہ موٹروے افسر نے اس کا چالان کرنا چاہا تو ڈرائیور نے افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور ساتھ ہی فون کرکے اپنے ساتھیوں کو موقع پہ بلالیا جس پر اس کے ساتھی دو گاڑیوں میں موٹروے پر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گوجرہ ٹال پلازہ پہنچ گئے۔ اور انہوں نے آتے ہی موٹروے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور اس کا یونیفارم بھی پھاڑ دیا اور ان افراد کے پاس آتشیں اسلحہ
بھی موجود تھا۔


36347775_1955922424438136_6162112368391225344_n.jpg


موٹروے افسران کو تشدد کا نشانہ بناکر ملزمان بذریعہ موٹروے فیصل آباد کی جانب فرار ہوگئے لیکن موٹروے پولیس کے دیگر اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 9 کے 9 ملزمان کو ان کی گاڑیوں اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف تھانہ صدر گوجرہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ان ملزمان کے موبائل فونز میں سے ان کی ملک کی بااثر سیاسی شخصیات جن میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، بلاول بھٹو، حمزہ شہباز اور دیگر کے ساتھ تصاویر موجود ہیں ان کے علاوہ شوبز کی
اداکارائوں کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔


36468150_1955922321104813_364026631846625280_o.jpg


36457795_1955921901104855_6048930861926055936_n.jpg


میری محترم جناب چیف جسٹس صاحب سے درخواست ہے کہ جس طرح وہ ہر ظلم و زیادتی کا از خود نوٹس لیتے ہیں ، اس واقعہ کا نوٹس بھی لیں اور تخم الحرام مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ملک کا ہر باسی اس بات کا گواہ ہے پاکستان موٹروے پولیس ملک کا واحد کرپشن فری ادارہ ہے اور اس ادارہ کے افسران و ملازمان چوبیس گھنٹے، ہر قسم کے موسم میں قومی شاہرائوں پہ سفر کرنے والے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کے سفر کو محفوظ بناتے ہیں۔ اور اسی طرح قانون کی خلاف
ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرتے ہیں۔


36468633_1955922197771492_6634718054108364800_n.jpg


میری چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ ساتھ موٹروے پولیس کے بااختیار افسران سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیں اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں قطع نظر اس کے کہ وہ کتنے بااختیار ہیں یا ان کا تعلق کس سے ہے۔
اگر موٹروے پولیس کے اہلکاروں کو انصاف نہ ملا تو یقین کریں کہ اس محکمہ کے افسران جو اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں ان کا مورال ڈائون ہوگا اور پھر اس محکمہ میں اور روائتی پولیس میں کوئی فرق نہیں
رہ جائے گا۔


36398129_1955922064438172_9049559851461509120_n.jpg


36428939_1955921971104848_2601593288985149440_n.jpg


اس پوسٹ میں میں ان مجرمان کی تصاویر جو انہوں ملک کی مختلف سیاسی شخصیات اور اداکارائوں کے ساتھ بنائی ہوئی ہیں وہ بھی پوسٹ کررہا ہوں۔میری قارئین سے بھی گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں کہ چیف جسٹس صاحب تک پہنچ جائے اور عوام کو بھی ان گندے انڈوں کے بارے پتہ چل جائے۔


 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اس ....نسل کے حرام الملک کو اپنا پمپ اور پالتو اسی واسطے بنایا ہے نواز شریف بٹ نے کہ انکی پارٹی کے کسی مجرم کے خلاف کوئی کاروائی نا ہو وہ لعنتی انصاف کے راستے میں رکاوٹ ہے
 

Back
Top