Indian Muslim brothers divorce their wives via WHATSAPP from USA

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
بھارت میں 2 بھائیوں نے واٹس ایپ پراپنی بیگمات کو طلاق دیدی


17264271_1856242004649276_4888230091039959919_n.jpg


حیدرآباد دکن: دو مسلمان بھارتی خواتین نے اپنے شوہروں کی جانب سے واٹس ایپ پر طلاق طلاق طلاق کا پیغام وصول ہونے کے بعد عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔
حیدرآباد دکن کی رہائشی 2 بہنوں کی شادی وہیں کے 2 بھائیوں سے ہوئی تھی جنہیں کچھ عرصے بعد امریکا میں ملازمت مل گئی اور انہوں نے امریکا جانے کے بعد اپنی بیویوں کو واٹس ایپ پر طلاق طلاق طلاق کا پیغام لکھ کر بھیج دیا۔

17265065_1856242001315943_8964847441006703062_n.jpg


یک خاتون جس کے 2 بچے ہیں، اسے اپنے شوہر کی جانب سے واٹس ایپ پر 3 طلاقوں کا پیغام حال ہی میں موصول ہوا ہے جب کہ اس کی بہن کو اس کے شوہر نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے طلاق کا پیغام 6 مہینے پہلے بھیج دیا تھا جب وہ ماں بننے والی تھی۔
یہ پیغام موصول ہونے کے بعد ان دونوں بہنوں کو ان کے سسرال والوں نے گھر سے نکال دیا اور اب وہ اپنے بچوں سمیت اپنے والدین کے پاس مقیم ہیں۔ حیدرآباد دکن کی عدالت میں اپنے شوہروں کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے دونوں بہنوں کا مؤقف ہے کہ اگر مذہب ان کے شوہروں کو ایک نشست میں تین طلاقوں کی اجازت دیتا ہے تو کیا اپنے بچوں کی پرورش اور نان نفقہ کی ذمہ داری ان کے شوہروں پر عائد نہیں ہوتی؟

17265265_1856242007982609_6572047395542174927_n.jpg

بھارتی سپریم کورٹ پہلے ہی ایک نشست میں 3 طلاقوں کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے جس کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہب اور عقیدے میں مداخلت قرار دیا ہے۔

https://www.express.pk/story/762292/
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
Re: American Muslim brothers divorce their wives via WHATSAPP

title : ?
american Muslim brother means?
 

Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)
Re: American Muslim brothers divorce their wives via WHATSAPP

Dunya news b Dogla channel ha.Mian Amir dunya news ka owner ha or wo pala chodhri pervaiz illahi ko support karta tha or ab shabaz sharif ko support kar raha ha .jasa Geo election ma use howa ab wasa he Dunya news use ho ga
 

Back
Top