انڈیا پانچ غیر ملکی سیٹیلائٹ خلا میں بھیج رہا ہے
پی ایس ایل وی نے اب تک کامیابی سے 65 سیٹیلائٹ خلا میں بھیجی ہیںانڈیا برطانیہ میں بنائے گئے پانچ غیر ملکی سیٹیلائٹ خلا میں بھیج رہا ہے تاکہ اُن کے ذریعے زمین کا معائنہ کیا جا سکے۔
دی پولر سیٹیلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی V) ، جو کہ 320 ٹن کا پندرہ منزلہ راکٹ ہے 1140 کلوگرام کی یہ پانچوں سیٹیلائٹس لانچ کرے گا۔ اس کو سب سے زیادہ وزنی خلائی مشنوں میں سے ایک کہا جا رہا ہے۔
ابھی تک انڈیا نے 19 مختلف ممالک کے 40 سیٹیلائٹس خلاء میں بھیجے ہیں۔انڈیا خلائی مہمات کی اربوں ڈالر کی مارکیٹ میں ایسے خلائی مشنوں کے ذریعے انڈیا ایک اہم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔
راکٹ جمعہ کو جنوبی ریاست آندھرا پرادیش کے شری ہریکوٹا لانچ سینٹر سے سیٹیلائٹس کو لے کر اڑے گا۔پی ایس ایل وی نے اب تک کامیابی سے 65 سیٹیلائٹ خلا میں بھیجے ہیں جن میں سے 40 غیر ملکی ہیں۔
2008 میں انڈین سپیس ریسرچ آرگینائزیشن نے کامیابی سے ایک ہی مشن میں 10 سیٹیلائٹ لانچ کے تھے۔
http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/07/150710_india_satellite_launch_as