گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی گیریژن میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے جہاں شہداء کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی۔