Imtihaan ki ghari by Orya Maqbol Jan

c4cheema

MPA (400+ posts)
7ee5640dce0069083f7ac2235eb367ca.jpg



1101542691-2.gif
 
Last edited by a moderator:

janbazali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Imtihan ki gharii - Orya Maqbol Jan (must read..about CJ)

it is highly recomended that every one must read this...

along with support on social media...we all should pray for Cj...

jazakAllah khair
 

Star Gazer

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Imtihan ki gharii - Orya Maqbol Jan (must read..about CJ)

Allah IC ko hosla,himmat aur emaan ata farmay.Allah CJ ki madad farmai aur ham sab ko hadayat ata farmai,Aameen.
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
logo.jpg

عدلیہ اور پاکستانی عوام کے خلاف سازش


- عدالت عظمیٰ کے سربراہ جسٹس افتخار محمدچودھری نے اپنے بیٹے ڈاکٹرارسلان کو ملزموںکے کٹہرے میں کھڑاکرکے بینچ سے علیحدگی کا اعلان کردیاہے۔ اس مقدمے کے دوسرے ملزمان یعنی بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض دوسرے دن بھی عدالت عظمیٰ میں پیش نہیں ہوئے۔ ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل لندن میں ہیں اور وہ علیل ہیں اور وہ ایک ہفتے بعد ہی پیش ہوسکتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے ملک ریاض اور ڈاکٹرارسلان کو ایک ہفتے تک جامع جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایف بی آرسے ملک ریاض کے انکم ٹیکس اور ہیلتھ ٹیکس کے گوشوارے اوربحریہ ٹائون کے منصوبے کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمدچودھری نے بینچ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اللہ پریقین اور ایمان رکھتے ہیں۔ اسلامی احکامات میں اپنے بیٹوں کوبھی سزادینے کی مثال موجود ہے۔ اسلامی تعلیمات ہیں کہ انصاف کے وقت کسی سے بھی امتیازنہ برتاجائے۔ مجھے سارے ججوں پر اعتماد ہے کارروائی کھلی عدالت میں اور میڈیا کے سامنے ہوگی عدلیہ کے ادارے کو تباہ نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ یہ ایک سیدھا سادا بدعنوانی کامقدمہ نہیں ہے بلکہ آزادعدلیہ کے خلاف بدعنوان افراد کی مافیا کی ایک سازش ہے جس کا اصل ہدف چیف جسٹس افتخار محمدچودھری تھے۔ پہلے مرحلے پر تویہ سازش ناکام ہوگئی ہے اس مقدمے کے فیصلے کے دوررس اثرات نظام حکومت ومعاشرت اور پاکستان کے سیاسی مستقبل پر پڑیں گے۔ پاکستان کی طاقتور اور بدعنوان مافیا جس نے اپنا جال پورے نظام حکومت میں پھیلالیا ہے اسے آزاد عدلیہ قبول نہیں ہے۔ ماضی قریب کی تاریخ میں 9 مارچ 2007ء کے بعد چیف جسٹس افتخار محمدچودھری قوم کے لیے امیدکی ایک کرن بن کر نمودارہوئے ہیں۔ عدلیہ وہ واحد ادارہ ہے جس کی طرف عام آدمی کی نظریں ہیں۔ اس لیے پاکستان کی بدعنوان اور طاقتور قوتیں عدلیہ کو تباہ کرنے کی ایک ہولناک سازش کررہی ہیں ۔سپریم کورٹ میں بہت سے مقدمات چل رہے ہیں حال ہی میں دہری شہریت کے مقدمے میں سفیرپاکستان برائے امریکا حسین حقانی کی اہلیہ فرح ناز اصفہانی اوروفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی قومی اسمبلی اورسینیٹ کی رکنیت معطل ہوچکی ہے۔ وزیراعظم گیلانی سزایافتہ ہیں۔ اوراسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ چیلنج ہوچکی ہے لاپتا افراد اوربلوچستان کی صورتحال پر عدالت عظمیٰ کی سماعت کے بعد آئی ایس آئی اور ایف سی لاقانونیت میں ملوث پائی گئی ہے اس کے علاوہ بدعنوانی اورکرپشن کے مقدمات الگ ہیں جن کی وجہ سے حکومت کے علاوہ بھی بہت سے دیگر حلقے آزاد عدلیہ سے خوش نہیں ہیں۔ عدلیہ کے خلاف بدعنوان مافیاکی سازش کا انکشاف ہونے کے بعد ایک بہت ہی اہم کردار ریاض ملک اور اس کا ادارہ بحریہ ٹائون سامنے آیاہے جس کے تعلقات تمام سیاسی جماعتوں اور ذرائع ابلاغ اور بڑے بڑے افراد کے ساتھ ہیں۔ ہرشرمیںخیربھی پوشیدہ ہوتاہے عدلیہ کے خلاف سازش کے شرمیں یہ خیربھی نکل آیاہے کہ ایک اورطاقتور لیکن بدعنوان کردارقوم کے سامنے آگیاہے۔ جس شخص نے ذرائع ابلاغ کے موثراوراہم لوگوں کو بلاکر چیف جسٹس کے بیٹے کی مالی بدعنوانیوں کے شواہددکھائے تھے وہ ابھی تک عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ ڈاکٹر ارسلان تو ملزم ہے ہی اس کا فیصلہ ہوجائے گاکہ وہ بے قصور ہے یا نہیں لیکن اصل فیصلہ یہ ہوناہے کہ رشوت دینے والوں اور ایمان دارلوگوں کے دامن کو داغدارکرنے والے اصل مجرم ہیں یا نہیں ۔عدلیہ کی حرمت کو بحال رکھنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اگربدعنوانوں کا احتساب کرنے میں عدالت ناکام ہوگئی عدلیہ پرقوم کا اعتبارمجروح ہوگیا تو ایک ایسی انارکی اورانتشارجنم لے گا جس کے بعد لوگ موجودہ بحران کوبھی بھول جائیں۔ عدالت عظمیٰ نے ملک ریاض اور اس کے ادارے کے گوشوارے جومحکمہ انکم ٹیکس میں جمع کرائے گئے ہیں طلب کرلیے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اسی کے ساتھ مندرجہ ذیل تفصیلات بھی طلب کی جانی چاہئیں۔ (1) ادارے کے تمام ڈائریکٹروںحصص یافتگانجنرل منیجرسمیت تمام عہدیداروں کے نام اور گوشوارے بھی طلب کیے جائیں۔ (2) ملک ریاض کے بیٹے اور بیٹی داماد کے گوشوارے بھی طلب کیے جائیں جن کے اکائونٹ سے ڈاکٹرارسلان افتخارکو رقم اداکی گئی ہے۔ ان رقوم کو گوشواروں میں کیا دکھایاگیاہے۔ (3) ملک ریاض کے پورے کاروبارکا جائزہ لینا ضروری ہے۔ اس سوال کا جواب پوری تفصیل سے آنا چاہیے کہ ایک معمولی شخص کس طرح ارب پتی بن گیا اورکون کون لوگ اس کے سرپرست تھے۔ (4) یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ چیف جسٹس کو نشانہ بنانے کے لیے رقم کیا صرف ڈاکٹرارسلان ہی کو دی گئی ہے یا اوربھی افرادہیں جن کو رقوم کی ادائیگی کی گئی ہے یا صرف ڈاکٹر ارسلان کو قربانی کا بکرا بنایاگیاہے۔ ان امورکا فیصلہ اس لیے ضروری ہے کہ اصل مجرم رشوت دینے والے ہیں جو پاکستان کی ریاست کے سب سے کلیدی ستون پرحملہ آورہیں۔ اس لیے ریاض ملک کلیدی ملزم ہے۔ جس کے خلاف عدالت عظمیٰ میں کئی مقدمات چل رہے ہیں۔چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کے خلاف مقدمے کی بینچ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ریاض ملک کے تمام مقدموں کی سماعت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیاہے۔ اس لیے اس سوال کا بھی متعلقہ اداروں کو جواب دینا چاہیے کہ جس شخص کے خلاف عدالت عظمیٰ میں ہائی پروفائل مقدمات زیرسماعت ہیں وہ ملک سے باہرکس کی مرضی اوراجازت سے چلاگیا۔
 

KK YASIR

Minister (2k+ posts)
Allah Pak CJ Iftikhar Choudhry ko is azmaish me kamiyabi ata farmiyee. hamari duain CJ k sath hain.
 

Zulfi Khan

Chief Minister (5k+ posts)
Excellent article by Orya Jan Maqbool! It is an article, proving Iftikhar Chaudhry an honest person
and a simple person in his life.He does not want to lead a luxurious life.Inshallah! he will be more
famous for his honesty and a man of character.Geo CJ Sahib!
 

zeshaan

Chief Minister (5k+ posts)
Allah aapko sachbiani aoor awwam aoor hukmaranoon koo unkaa asal chehraa dikhanay kee mazeed himmat aoor hoselaa day.
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Great Man

پاکستان قوم جج صاحب کے ساتھ کھڑی ہے اللھ پاک کے کرم سے غداروں کے موں کالے ہونگے
 

Back
Top