کراچی والو! مولا تمہیں خوش رکھے،بھاگ لگے رہن میں تمہارے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں میرے جلسے میں ضرور آنا آجکل میرے جلسوں میں بندوں سے زیادہ خالی کرسیاں میرا مذاق اڑاتی ،میرا منہ چڑاتی نظر آتی ہیں اللہ بیڑا غرق کرے فواد چوہدری کا جہلم سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا ابھی کل ہی ٹھوکر نیاز بیگ میں خالی کرسیاں دیکھ کر کلیجے میں ایسی ٹھوکر لگی کہ ہسپتال کی کھٹیا پکڑ لی اب بس آخری امید وسہارا تم سے ہے اے کراچی والو اگر دو،چار سو بھی آگئے تومیری مایوسی اورناامیدی کی سوکھی کھیتی شاید لہلہا اٹھے