ویسے تو نون لیگ کا ایک سے ایک سوزیر اور مشیر اپنی مثال آپ ہے لیکن پرویز رشید نے تو کمال ہی کر دیا۔
کیری پیکر آسٹریلیا کا شہری تھا کا ایک ٹی وی چینل کے مسئلے پر اپنی حکومت سے جھگڑا ہوا تھا پتا نہیں اسے کیا خیال آیا اس نے اپنا ایک کرکٹ سرکس بنایا اور دنیا بھر سے ٹاپ کلاس کرکٹرز کو بھاری معاوضوں پر شامل ہونےکی آفر کی
کیری پیکر نے سپر ٹسٹ کے نام سے ایک کرکٹ سیریز کروائی جس میں دنیا بھر سے بڑے بڑے کھلاڑی شامل ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے اس میں ماجد خان، مشتاق، ظہیر عباس اور عمران خان شامل تھے۔ آئی سی سی نے اس سیریز کو غیر قانونی قرار دیا اور کیری پیکر سرکس کے تمام کھلاڑیوں پر پابندی لگ گئی۔
اسی دوران پاکستان میں غالباً نیوزی لینڈ یا شائد انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز شروع ہوئی۔ جس میں یہ چار کھلاڑی نہیں کھیلے۔
کچھ ہی عرصے بعد کیری پیکر سرکس ختم ہوا اور کھلاڑیوں پر پابندی بھی ختم ہوئی
شائد یہ بیان دیتے ہوئے پرویز رشید نشے میں نہیں تھے اس لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے رھے۔
نشے میں نہیں غلامی میں ، عمران خان پے الزامات سے ہی تو روزی روٹی چلتی ہے ان کی ، درباری کی تے نخرہ کی
یار آپ کی بات درست ہے لیکن انسان کو کچھ تو اپنی پوزیشن کا بھی خیال ہوتا ہے۔ یہ آدمی برسوں سے سیاست میں ہے۔ کسی زمانے میں کامریڈ کہلاتا تھا۔ پاکستان کا وزیر اطلاعات ہے ۔لیکن بات ایسی کر رہا ہے جیسے پاکستان میں سبھی جاہل ہیں۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|