دھرنوں سے سوائے معاشرے میں انتشار پھیلنے کے علاوہ اور کچھ نہیں حاصل ہوسکتا نہ قومیں اسطرح بنتی ہیں............ ...اگر اپ کی بات میں سچائی ہے تو پھر آپ اگلے چناؤ کا انتظار کریں اور دیکھیں اگر لوگ آپ کی آواز پر لبیک کی صدا دیتے ہیں یا پھر وہی بوسیدھ نظام ہی کو جاری رکھنا پسند کرتے ہیں اگر کرتے ہیں تو کرنے دیجیے گزرنے دیجیے قوم کو ان ادوار سے یقین کیجیے ایک دن نئی نسل آئے گی اور آپ ہو نہ ہو پر آپ جیسے لوگوں کو ہی ووٹ دیے گی یا یہ بھی ہوسکتا انکی نسلیں ہی سدھر جائیں وقت کے دھارے کے ساتھ ساتھ.............آج آپ دھرنا دے کر حکومت گرا دیتے ہیں تو کل کوئی اور نیا مسیحا آپ سے زیادہ پاکیزہ پیدا ہوجاۓ گا اور وہ بھی پھر یہی شارٹ کاٹ اپناۓ گا تو پھر ہم وہیں اسکوائر ون پر کھڑے ہونگے اور دنیا کہیں سے کہیں پہونچ چکی ہوگی...........کہیں دور نہیں پڑوسی ملک میں ہی دیکھ لیجیے جمہوریت نپی تلی ہی سہی پر اب آہستہ آہستہ لوگوں کو اسکا فروٹ مل رہا ہے اور مزید بہتری آرہی ہے تیزی کے ساتھ نچلی سطح پر بھی ..................قوموں کو اور نسلوں کو بنانے بہت وقت درکار ہوتا ہے اور یہ سب سخت ترین مراحل ہی سے گزار کر بناسکتے ہیں ناکہ کوئی شارٹ کاٹ سے
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|