eye-eye-PTI
Chief Minister (5k+ posts)
کل بونیر جلسہ میں عمران خان نے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نون کی منافقت کر کے عوام کو بتا دیا ہے یہ دونوں ایک دوسرے کی انشورینس پالیسی ہیں
میں بہت عرصے سے کہتا آ رہا ہوں جماعت اسلامی مسلم لیگ نواز سے فائدے اٹھانے والی دوسری بڑی جماعت ہے اور یہ ہر اہم موقعے پر اس کو بچانے پہنچ جاتی ہے
آپ ٢٠١٤ کا دھاندلی کے خلاف دھرنا دیکھ لیں ، جماعت سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے کہا دھاندلی ہوئی ہے لیکن تحقیقات کروانے کو کوئی تیار نہ تھا ، لیکن جب عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں اپنے اتحادی سراج الحق کو بولا کے آپ بھی کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہمارہ بھی یہی کہنا ہے تو کیوں نہ مل کر تحریک چلا یں تاکہ آئندہ اس قسم کے فراڈ الیکشن سے بچا جا سکے تو سراج الحق صاحب نے میاں صاحب کی خوشنودی حاصل کرنے کو صاف انکار نہیں کیا بلکہ اپنی ٹوپی ترچھی کر کے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ سے بنا لی اور جان بوجھ کر میڈیا کے توجہ ہٹانے کے لئے اکثر اس وقت تقریر کرنے پہنچ جاتے جب عمران خان نے کرنی ہوتی تھی
پھر پانامہ لیکس آئیں تو بھی ایسا ہی ہوا ، حضرت کو خان صاحب نے پیغام پہنچایا کہ کرپٹ عناصر سے جان چھڑوانے میں ہمارہ ساتھ دیں تو میاں صاحب کو خوش کرنے کو پھر سے ٹوپی ترچھی ہو گئی اور خان صاحب کے جلسوں ریلیوں والی تاریخوں پر جناب سراج الحق صاحب نے اپنے جلسے اور ریلیاں رکھ دیں اور ایک بار پھر انہیں اوقات پر تقریر کرنے پہنچ جاتے جب خان صاحب نے آنا ہوتا تھا
پھر جب پانامہ کیس چل رہا تھا ، تحقیقات نواز شریف کی چوری کی ہو رہی تھیں سراج الحق صاحب کا وکیل سپریم کورٹ کو بار بار کہتا آپ سب کا احتساب ایک ساتھ کریں ، مقصد صرف اور صرف نواز شریف کو بچانا تھا ، لیکن جج صاحب کی چھترول کے بعد تھوڑا سا ان کا رویہ بہتر ہوا ورنہ انہوں نے پوری کوشش کی تھی نواز شریف کو بچانے کی
اس کے علاوہ اسی جماعت نے تمام ضمنی الیکشنز میں ن لیگ کا ساتھ دیا حتی کہ کشمیر میں بھی ن لیگ کے اتحادی بن کے الیکشنز لڑے
اب جنرل الیکشنز ٢٠١٨ میں بھی جماعت کی منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے ، جگہ جگہ ن لیگ سے اتحاد کر کے ان کے ہاتھ بھی مضبوط کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو مومن بی بی ثابت کرنے کو نواز شریف کو دبے لفظوں میں چور بھی کہہ دیتے ہیں
شکر ہے کل عمران خان نے ان منافقوں کا اصل اور مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے
ملاحظہ کیجئے خان صاحب کی تقریر کا وہ حصہ جس میں انہوں نے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کو شرم دلانے کی کوشش کی ہے

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/PGHGbR1.jpg
Last edited by a moderator: