I order all PAT workers to leave Parliament lawns immediately. - Tahir Qadri

Zarb-e-Azb

Minister (2k+ posts)
پارلیمنٹ کے لان میں باتھ روم لگانے چاہیے بلکہ پوری پارلیمنٹ کو ٹوایلٹ کا نام دے دینا چاہیے
 

Zarb-e-Azb

Minister (2k+ posts)

15236_714404551985523_6953614679063765539_n.jpg
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
[h=1]طاہرالقادری کا کل پارلیمنٹ ہاؤس کا احاطہ خالی کرنے کا اعلان
[/h] ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
285197-qadri-1409755482-221-640x480.jpg


اگر آصف زرداری نے خورشید شاہ کی زبان بند نہ کرائی تو سارے کچے چٹھے کھول کررکھ دوں گا، سربراہ عوامی تحریک فوٹو؛ ایکسپریس نیوز



اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کل پارلیمنٹ ہاؤس کا احاطہ خالی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے تاہم کل تک ہمارے لوگ پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آجائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بیان دینے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے عوامی تحریک کے خلاف زبان درازی کر رہے ہیں، خورشید شاہ سندھ میں دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہیں وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ عوامی تحریک جمہوری زبان نہیں، انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو متنبہ کیا کہ اگر بیان بازی سے گریز نہ کیا تو الزامات کا معاملہ بہت دور تک جائے گا۔ زرداری صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کی زبان بند کرائیں ورنہ کہنے کو بہت کچھ ہے اور اگر آصف زرداری نے خورشید شاہ کی زبان بند نہ کرائی تو سارے کچے چٹھے کھول کر رکھ دوں گا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کہا جاتا ہے کہ چند ہزار افراد دھرنے میں بیٹھے ہیں انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے 25 سے 30 ہزار کارکن گرفتار کئے گئے، پارلیمنٹ کو چیلنج کرتا ہوں اگر ہمارے کارکن رہا کردیں اور پورے پنجاب سے کنٹٰینر ہٹا دیں تو 3 دن کے اندر لاکھوں کا سمندر نظر نہ آٗئے تو دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر کٹ گئی لیکن نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا، نامزد ملزمان کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال کر انہیں گرفتار کیا جائے۔
سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ کسی کو پی ٹی وی کی عمارت میں داخل نہیں کیا، ہمارا کوئی منصوبہ نہیں تھا کہ کسی عمارت پر حملہ کیا جائے، پی ٹی وی پر حملہ مسلم لیگ (ن) کے غنڈوں نے کیا جبکہ وزیراعظم نوازشریف ،شہباز شریف، چوہدری نثار، پرویز رشید اور دیگر وزرا نے اپنے تربیت یافتہ لوگ بھیج کر پی ٹی وی کی نشریات بند کرائی تاکہ انقلابیوں کو بدنام کیا جاسکے۔

http://www.express.pk/story/285197/