لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب ریفرنس کے دوران مسلسل انہیں پیغام ملتا رہا کہ اپنی سوچ اور باتوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔
مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ 70 سال سے پاکستان کی تقدیر سے خفیہ ہاتھ کھیل رہے ہیں اور ہر معاملے میں مداخلت کرتے ہیں، میرے خلاف مقدمے کے پیچھے وہی سوچ کارفرما ہے جو کہتی ہے کہ جو شخص ان خفیہ ہاتھوں کو چیلنج کرے اسے عبرت کا نمونہ بنادیا جائے گا، اس تمام عرصے کے دوران نواز شریف کو پیغامات ملتے کہ
آپ اپنی بیٹی سمیت ملک سے باہر چلے جائیں اور وہیں رہیں، اسی طرح مجھے بھی پیغام ملتا رہا کہ آپ کو تو ہم چھوڑیں گے نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1015482791646187520
مریم نواز نے کہا کہ مجھے مسلسل ایک ہی پیغام ملتا رہا کہ آپ کی سوچ، تقاریر اور بیانات پر سخت اعتراض ہے جس کی قیمت آپ کو چکانی پڑے گی، ان کو یہ بھی لگا کہ میں نواز شریفکو ان کے خلاف بھڑکا رہی ہوں اور مجھ سے نمٹنا زیادہ مشکل ہے۔
https://www.express.pk/story/1230679/1/