Hum Junaid Jaise k Layaq na thay

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
ہم جنید جیسے کے لائق نہ تھے


فرح لودھی خان
farrah-lodhi-300x270.jpg


کسی کو اس کی گلوکاری کا دور پسند نہیں تھا تو کسی کو اس کی تبلیغ کرنے کا فیصلہ برداشت نہ تھا۔ کیسے منافق ہیں ہم

جب اس نے گلوکاری چھوڑ کر دین کی راہ پکڑی تو مجھے یاد ہے اس سے سوال پوچھا گیا: اچھا تو آپ کی ساری پچھلی کمائی تو حرام ہوئی۔ کیا آپ ابھی بھی وہ استعمال کریں گے؟ وہ بیچارہ خاموش ہو جاتا۔ اپنی مرضی سے زندگی گزارنا ویسے ہی ایک معاشرتی جرم ہے۔ اپنے گھر کی کمائی کا کوئی پتہ نہیں مگر دوسرے پر انگلی اٹھانا فرض عین ہے

جب اس سے بھی دل نہ بھرا تو اس پر ہمارے خودساختہ کامل مومنین کی جانب سے توہین کا الزام لگایا گیا۔ گستاخ، کافر، جہنمی نہ صرف کہا گیا بلکہ لکھا بھی گیا۔
اپنے آپ میں ایک مذہبی اسکالر اور دکان رمضان چمکانے والے نے چنگاری کو ہوا اور اپنی ریٹنگ کو بڑھاوا دینے کے لئے اس کی مرحومہ ماں کو بھی نہ بخشا۔ ائیرپورٹ پر سند یافتہ جنتیوں نے اس بیچارے سند یافتہ جہنمی کو دھکے، مکے اور گالیوں سے نوازا۔ میری نظر سے کوئی ایسی کلپ یا تحریر نہیں گزری جس میں اس نے کسی بھی شخص کو کوسا ہو یا بددعا دی ہو یا برساتی ملاؤں کی طرح ہاتھ نچا نچا کر کسی کو کافر، بدعتی، گستاخ یا جہنمی قرار دیا ہو

آج وہ چلا گیا۔ آج پورا ملک، سارا سوشل میڈیا اور تمام معززین اسے تعریفی کلمات سے نواز رہے ہیں۔ ریٹنگ جب منہ کو لگ جائے تو چاہے حادثہ ہو یا کارنامہ ہر طرح کے موقع کی مناسبت سے خبر بنتی ہے، پیکج لگائے جاتے ہیں اور آنسو چاہے خوشی کے ہوں یا غم کے، باقاعدہ پورا ماحول بنایا جاتا ہے

اخلاقی طور پر زوال پذیر قوم سے اور امید ہو بھی کیا سکتی ہے۔ ہم بچوں کی تربیت کیا کریں گے ہم تو خود اخلاق سے عاری ہے۔ دھونس، دھمکی، بھرم اور اجارہ داری ہماری فطرت کا حصہ بن چکی ہیں۔ یہ تاثر گہرا ہو چکا ہے کہ اگر ہم تمیز اور شرافت سے بات کریں گے تو ہم کمزور سمجھیں جائیں گے۔ آج تقریباً ہر گھر میں چھوٹوں کو سکھایا جاتا ہے کہ کسی بھی اختلاف کے جواب میں اگلے پر لٹھ لے کر چڑھ جانا۔ غلبہ اور تسلط جب ہر ایک کی خواہش بن جائے تو برداشت رخصت ہو جاتی ہے اور جب برداشت کسی معاشرے سے ختم ہو جائے تو وہاں الزام پر سزا اور تہمت پر فیصلے سنائے جاتے ہیں۔ ہم نے کسی کی بات کو غلط جانا، خود ہی الزام لگایا، جود ہی عدالت لگائی اور خود ہی فیصلہ سنایا کہ یہ بندہ تو صحیح نہیں۔ کسی کو چور کہہ کر جلا دو، کسی کو گستاخ کہہ کر مار دو، کسی کو غدار کہہ کر نشان عبرت بنا دو؛ کوئی پوچھنے والا نہیں

آج وہ نہیں۔ آج ہم اسے خراج تحسین پیش کریں گے۔ آدھے اس کے گانے اور آدھے اس کے کلام سن کر دن گزاریں گے۔ سب مارننگ شوز میں اسی کی باتیں ہوں گی۔ ہر شخص خود کو اس کا قریبی دوست بتائے گا۔ چہار سو اس کے اخلاق کا چرچہ ہوگا

اس وقت کسی نے شو نہ کیا جب اسے گستاخ کہا گیا تھا۔ تب اس کے قریبی بھی شاید دور ہو گئے ہوں گے۔ کسی اینکر میں یہ جرات نہ تھی کہ گستاخ کو صفائی کا موقع تو دیں۔ خیر دلوں کے بھید صرف خدا کے پاس ہوتے ہیں۔ محض ریٹنگ کی لڑائیاں اور حلقوں کی سیاست کسی کو کافر اور کسی کو غدار بنا دیتی ہیں۔ وہ نہیں تو کوئی اور ہوگا لیکن قدرت کا فیصلہ یہ ہے کہ ہم منافقوں کا کوئی یوم آزادی اس کی آواز سنے بغیر نہیں گزرے گا

اس جیسے تو صدیوں میں ہوتے ہیں حقیقت تو یہ ہے کہ ہم جنید جیسے انسان کے لائق نہ تھے اسی لئے ہم اس کی ویسے قدر نہ کر سکے جیسا اس کا حق تھا
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

aaj Wohi Mazhabi scholar tamaam Na insafi Boot Chaatiyoo ka New Romance hai
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

khan sultan ji main ne aap ki aik post parhi thi aur yeh dekh kar bohut khushi hui ke aap ne Junaid jamshed ki tareef ki warna main ne to JJ ki maut ke baad bhi dekha ke kuch loog apne firqay aur maslak ke Tahassub se aazad na ho sake
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

وہ راستے جن پر مڑ کر کبھی نہ ہم آۓ نہ تم آۓ
اب آیا ہوں تو یہ کہتے ہوۓ محسوس ہوتا ہے اکیلے پھر نہیں آنا
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

جنید جمشید سے جو غلطی ہوئی تھی اس پر جنید بھائی نے رو رو کر ہر جگہ معافی مانگی تھی .کل سے ایسا لگ رہا ہے جیسے اپنے گھر کا کوئی فرد فوت ہوگیا ہو .آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے .سوہراب بھائی سچ بتاؤں اس قوم کا ایک طبقہ ہے جس کے ذہن بہت خراب ہوچکے ہیں وہ ہر بات کو منفی انداز میں سوچتے ہیں .کچھ لوگوں کو یہ بھی کہتے سنا میڈیا صرف جنید جمشید کو کیوں کوریج دے رہا ہے اور جنید نے کیا کیا .میرے نزدیک میڈیا دوسرے لواحقین کو بھی کوریج دے رہا ہے اور جنید بھائی کو جتنی کوریج ملنی چاہیے اتنی مل رہی ہے. میری نظر میں ویٹل سائنز والا بھی جنید ہیرو ہے اور نعت خوا والا بھی
 
Last edited:

insaf-tiger

Banned
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

khan sultan ji main ne aap ki aik post parhi thi aur yeh dekh kar bohut khushi hui ke aap ne Junaid jamshed ki tareef ki warna main ne to JJ ki maut ke baad bhi dekha ke kuch loog apne firqay aur maslak ke Tahassub se aazad na ho sake
mein.nahi..samajhta..junaid..ke..khilaf.kisi..nay..muslak..ki.wajah..say..propaganda..kia..hai..oss.ke..khilaf.sirf..corrupt.loag..hain.or.thay.woh.jin.ki.mazhabhi..or..siyasi..badkirdari..ko..junaid.jeson..say..khatara..howa.wohi..oss.ke..khilaf.bolay..kal..say..non.leagye..juniad..ke..khilaf.bakwas..kar.rahay..hai..sirf.isliye..ke..pti.ko..support.kartay..thay.sabaz.pagri..waley.iss..liye..khilaf.hain..kiyon.ke..chanday..ki.daig..par..laat..parti..nazar..ati..hai.tablighiyon..ki..wajha.say..yahi.hal.shiyon..mein..bhi.jo..corrupt.hain.on.ka..hai..
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

جنید جمشید سے جو غلطی ہوئی تھی اس پر جنید بھائی نے رو رو کر ہر جگہ معافی مانگی تھی .کل سے ایسا لگ رہا ہے جیسے اپنے گھر کا کوئی فرد فوت ہوگیا ہو .آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے .سوہراب بھائی سچ بتاؤں اس قوم کا ایک طبقہ ہے جس کے ذہن بہت خراب ہوچکے ہیں وہ ہر بات کو منفی انداز میں سوچتے ہیں .کچھ لوگوں کو یہ بھی کہتے سنا میڈیا صرف جنید جمشید کو کیوں کوریج دے رہا ہے .جنید نے کیا کیا . میری نظر میں ویٹل سائنز والا بھی جنید ہیرو ہے اور نعت خوا والا بھی

Bilkul Bilkul yehi asal baat hai
Junaid Jamshed agar mazhab ki taraf na bhi aaya hota , sirf aik singer hi hota aur yeh Haadsa ho jata , tab bhi woh hamara Hero tha aur ab bhi hai
 

insaf-tiger

Banned
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

جنید جمشید سے جو غلطی ہوئی تھی اس پر جنید بھائی نے رو رو کر ہر جگہ معافی مانگی تھی .کل سے ایسا لگ رہا ہے جیسے اپنے گھر کا کوئی فرد فوت ہوگیا ہو .آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے .سوہراب بھائی سچ بتاؤں اس قوم کا ایک طبقہ ہے جس کے ذہن بہت خراب ہوچکے ہیں وہ ہر بات کو منفی انداز میں سوچتے ہیں .کچھ لوگوں کو یہ بھی کہتے سنا میڈیا صرف جنید جمشید کو کیوں کوریج دے رہا ہے .جنید نے کیا کیا . میری نظر میں ویٹل سائنز والا بھی جنید ہیرو ہے اور نعت خوا والا بھی
mere..liye..dil.dil.pakistan..kisi.naat.say.kam,nahi..
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

khan sultan ji main ne aap ki aik post parhi thi aur yeh dekh kar bohut khushi hui ke aap ne Junaid jamshed ki tareef ki warna main ne to JJ ki maut ke baad bhi dekha ke kuch loog apne firqay aur maslak ke Tahassub se aazad na ho sake
ایک مرد "قلندر" ںے اس موقع کو بھی بین ھونے کا اعزاز بنا لیا
 
Last edited:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

mein.nahi..samajhta..junaid..ke..khilaf.kisi..nay..muslak..ki.wajah..say..propaganda..kia..hai..oss.ke..khilaf.sirf..corrupt.loag..hain.or.thay.woh.jin.ki.mazhabhi..or..siyasi..badkirdari..ko..junaid.jeson..say..khatara..howa.wohi..oss.ke..khilaf.bolay..kal..say..non.leagye..juniad..ke..khilaf.bakwas..kar.rahay..hai..sirf.isliye..ke..pti.ko..support.kartay..thay.sabaz.pagri..waley.iss..liye..khilaf.hain..kiyon.ke..chanday..ki.daig..par..laat..parti..nazar..ati..hai.tablighiyon..ki..wajha.say..yahi.hal.shiyon..mein..bhi.jo..corrupt.hain.on.ka..hai..

aap ki baat theek hai
yeh sach hai ke junaid jamshed ke khilaf 90% jo mukhalfat thi woh aik maslak ki taraf se thi
lekin woh 90% mukhalfat bhi us maslak ke aik bohut chote se hissay ne ki
majority us maslak loog bhi maslak bazi nahi karte
Khuda ka shukar hai Pakistan aik Racist country nahi hai
haan thore bohut bure loog har firqay aur maslak main hain
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Hum Junad Jaise ke Layaq na thay

mere..liye..dil.dil.pakistan..kisi.naat.say.kam,nahi..

aa ke saath kahin aisa to naho ho raha ke aap jab aik lafz likhte ho space dene k bawajood space nahi de sakte jis ki wajha se aap DOT lagate ho

agar aisa hai to yeh tareeqa karain

Aik dot lagay
aise
.
aur us ke baad neechay wali line se likhain , phir space ka masla nahi hoga
 

zainmehar

New Member
yup you are right . yahan to apni marzi say ko apni zindagi b nae g sakta .. khud to ham log apnay gereban daikhtay nae hain or doesron ko bura bhala kehna shuru kr detay hain ... dar haqeqat wo ek azeem insaan thy .ALLAH pak un ki aur us hadsay main jitnay b shaheed huway sab ki magfirat farmaye,
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
I am so disgusted by the behaviour of a specific religious sec after his death, what ever his sect was, he served pakistan the best way he could, with his songs, his money and then with his religious journey. Overall lesson is in pakistan its better to be a singer than a preacher cx singer is loved by shia, brelvi, deobandi all but a preacher is gustakh in the eye of all other sects, no doubt we as a nation are pathetic and only deserve nawaz and zardari
 

Back
Top