How much funds have been allocated for Public Sector Development in Budget 2019-2020? Watch Video

Amin Khan 1

Chief Minister (5k+ posts)


کراچی :آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویزآج نیوزنے حاصل کرلی،آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویزکے مطابق،آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا جبکہ زرعی شعبےکی ترقی2.9فیصداورصنعتی ترقی کاہدف2فیصدمقررکیا گیا ہے۔

اہم فصلوں کی پیداواری ہدف3.5فیصد،چھوٹی فصلوں کاہدف3.5فیصد،کپاس کی پیداواری ہدف 3.1فیصداورلائیوسٹاک کا ہدف2.5فیصدمقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق، آئندہ مالی سال کیلئے خدمات کےشعبےکاہدف4.8فیصدمقرر کیا گیا ہےجبکہ جنگلات کا ہدف 3.6فیصداورماہی گیری کاہدف4فیصدمقرر ہے۔

بجلی کی پیداواراورگیس ڈسٹریبیوشن کاہدف3.4فیصد،تعمیراتی شعبےکاہدف1.5فیصداورہاؤسنگ سروسز4فیصدجبکہ جنرل گورنمنٹ سروسزکی ترقی کاہدف5.7فیصدہے۔

دستاویز میں فنانس اینڈ انشورنس کا ہدف 6.5 فیصد،برآمدات26ارب،درآمدادکاہدف53ارب ڈالررکھنے کی تجویز دی گئی ہےجبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف ساڑھے 55 سوارب مقررکیا گیا ہے۔


 
Last edited by a moderator:

Back
Top