السلام علیکم
میرا نام راشد احمد ہے اور میں سیاست ڈاٹ پی کے پر نیا موڈریٹر ہوں۔
کافی عرصہ سے اس فورم پر ہوں لیکن بعض ذاتی وجوہات کی بناء پر کچھ عرصہ سے فورم سے دور تھا ۔
تعارف اتنا سا ہے کہ نوکری پیشہ ہوں، سیاست سے دلچسپی رکھتا ہوں۔ میرا تعلق لاہور سے ہے۔ بلاگنگ کرنا، آرٹیکل لکھنا شوق ہے۔ انشاء اللہ سیاست ڈاٹ پی کے پراپنے ناقص علم کو شئیر کرتا رہوں گا۔
آپ کی طرح میرے بھی کچھ سیاسی خیالات اور نظریات ہونگے لیکن چونکہ بطور موڈریٹر میرا کام سیاسی نظریات اور ذاتی پسند و ناپسند سے ہٹ کرغیر جانبدار رہنے کا ہے ، اس لئے کوشش کروں گا کہ اپنا غیر جانبدار تشخص برقرار رکھوں۔