لال مسجد کے دہشت گرد تکفیری خارجیوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کیپٹن سلمان فاروق لودھی شہید کی ہمشیرہ کا پیغام، بے غیرت پاکستانیوں کے نام:
"پاک فوج کے شہداء جو لال مسجد کی وجہ سے شہید ہوئے، افسوس ہے اپنے پاکستانیوں پر اور اس ملک کے چیف جسٹس پر، کہ آج تک جو فوجی اہلکار شہید ہوئے، وہ شہید ہیں۔ ایک پولیس والے پر بھی گولی چلے وہ شہید ہے۔ ایک مولانا بھی گاڑی میں جاتے ہوئے نشانہ بنے تو وہ شہید ہے۔ اور یہ جو فوجی جان ہتھیلی پہ لے کر جاتے ہیں ان کی جانوں کو کون حساب دے گا؟
لال مسجد والوں اور جامعہ حفصہ والوں کو"معاوضہ"چاہیے، میں اور میری طرح کئی اور شہداء کے گھر والے بھی کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے، اللہ ان لوگوں کے نصیب کرے وہ معاوضہ۔ ہم نے نہ کبھی مطالبہ کیا نہ کرینگے انشاء اللہ۔ ہمارے لیے ہمارے شہداء جنت الفردوس میں گھر لے چکے ہیں، یہ یہاں"معاوضہ"سے لطف اندوز ہوں۔
مگر پھر مانیں کہ شہید ہمارے ہوئے ہیں؛ بغیر معاوضہ کے، بغیر کسی اجرت کے، بغیر کسی بغاوت کے، بغیر کسی کو نقصان پہنچائے۔
پھر شہید صرف میرے سب بھائی ہیں، مانیں پھر اس کو!
قسم اللہ کی، قیامت کے دن میرا ہاتھ ہوگا اور ان سب کا گریبان ہوگا انشاء اللہ! اور وہ سب لوگ، سب صحافی اور سب جامعہ اور لال مسجد والوں کو اس دن گھسیٹ گھسیٹ کر اللہ کے حضور فریاد کرونگی کہ اب دے میرے شہید بھائیوں کو معاوضہ، کہ بہت تڑپی تھی ان دنوں میں!
ایک ماں نے تو اپنے بیٹے کی موت کو ٹی وی میں"لائو کوریج"دیکھنے پر شکایت کی، میرے بھی جوان فوجی بھائی شہید ہوئے، ہماری آنکھوں کے سامنے؛ اور یہ کچھ منٹوں کی بات نہیں تھی، رات سے لے کر صبح تک کی بات تھی، یہ ہمارے جگر اور حوصلے تھے کہ دل پر پتھر رکھ کر سب دیکھتے رہے اور دعا کرتے رہے، کہ جاؤ ہمارے شیروں! اللہ کے گھر کو اللہ کی عبادت کے لیے خاص بنا لو۔ جاؤ جا کر ملک دشمنوں سے اس ملک کی عبادت گاہوں کو بچاؤ، کہ یہ دہشت گردی کا گھر بنایا گیا ہے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے شاید اسی پاک جگہ پر تمہاری شہادت کی تاریخ رقم کی ہے۔ ۔ ۔ تمہارے خون سے اللہ کے گھر کو پاک کیا جانا ہے، تہمارے لیے اللہ نے ان دشمنوں سے مقابلہ لکھا ہے۔ جاؤ اللہ کے شیروں، اللہ ہی تمہارا نگہبان!
انصار عباسی بھی لائو کوریج دے رہا تھا روف-ٹاپ پہ چڑھ کر۔
لائو کوریج دینے کا شوق ہے نا میڈیا کو؟ قیامت کے دن میں ان کی لائو کوریج دیکھونگی!