Ibrahim Madani
Minister (2k+ posts)
حسن نثار قومی صحافت کے ایک منفرد کردار، جن سے میری دوستی کو تین عشرے بیت رہے ہیں۔ کاٹ دار جملوں اور دو ٹوک لہجے کو دنیا بھر میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔
راولپنڈی کے ایک دھرنے میں قاضی حسین احمدؒ پولیس کے نرغے میں آئے، ان پر لاٹھیاں اٹھائی گئیں اور ان کی ٹوپی زمین پر جاگری۔ اس لمحہ کی تصویر اخبارات میں چھپی تو حسن نثار نے ایک شاندار اور یادگار کالم لکھا۔ قاضی صاحب کی یاد میں ایوان اقبال کے ایک سیمینار میں حسن نثار کی ایک تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ گزشتہ روز میں ان کے گھر گیا۔ جماعت اسلامی کی خوشحال پاکستان فنڈ کا پانچ ہزار کا ایک کوپن انہیں تھما دیا، جسے ایک نظر دیکھ کر انہوں نے چیک لکھ کر میرے حوالے کیا۔ ان کے لفظوں کی طرح اس چیک کے ہندسوں نے بھی مجھے چونکا دیا۔ حسن نثار نے مسکراتے ہوئے کہا جماعت اسلامی اس کوپن سے کہیں زیادہ کا حق رکھتی ہے یہ چیک پچاس ہزار کا تھا۔
اعلیٰ و ارفع اور مکمل تو انبیاء علیہ السلام ہی ہوتے ہیں باقی تو سب انسان ہیں۔ انسان بھی پھولوں کی طرح دیکھنے میں خوشنما، سونگھنے میں معطر، اگر چکھنے کی کوشش کی جائے تو کڑوے اور کسیلے لیکن اگر آپ شہد کی مکھی بن جائیں تو ان کڑوے کسیلے پھولوں سے بھی خوش ذائقہ رس حاصل کرسکتے ہیں۔
(امیر العظیم)

Last edited by a moderator: