سہیل خانزادہ
Minister (2k+ posts)
جنید جمشید پر ایئر پورٹ کے اندر بلوائیوں کا حملہ ، سب بلوائیوں کی شناخت ہو گئی ، وہ فیس بک پر ایک دوسرے کو شاباشی دے رہے ہیں ، مگر کوئی ایکشن نہیں
بلوچستان میں را کا حاضر سوس ایجنٹ پکڑا گیا ، فوج کے ترجمان کو ٹویٹ کرنا پڑ رہا ہے ، بھارتی حکومت نے بھی من لیا ، مگر حکومت خاموش ، کوئی سرکاری بیان نہیں آیا -
چلو حکومت کے
ترجمان پرویز رشید کی تو ڈیوٹی بدل کر صرف عمران خان پر بھونکنا لگا دی گئی ہے ، مگر وزیر خارجہ ، ، وہ تو کوئی ہے نہیں ، چلو مشیر خارجہ کا بھی کوئی بیان نہیں آیا
اسلام آباد پر بلوائیوں کا حملہ ، سرکاری گاڑیوں کو نظر آتش کر دیا گیا ، پاک فوج پر حملہ ، افسر زخمی ہو گیا ، مگر ریاست کہیں نظر نہیں ا رہی - کچھ نہیں پتا کیا ہو رہا ہے
لاہور میں بم دھماکہ - پچاس سے زائد ہلاک - ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
مگر ریاست کی رٹ کہیں نظر نہیں ا رہی
،
الٹا وزیر آعلی پریس ریلیز کے ذریے تین دن کے سوگ کا اعلان کر رہا ہے
یعنی حد نہیں ہو گئی ؟ اب کسی دھماکے کے بعد وزیر آعلی کے کرنے کا پہلا کام یہی ہوتا ہے ؟
دھماکے کو تقریبا تین گھنٹے ہو گئے ہیں ، مگر ابھی تک موصوف نے اپنا چہرہ نہیں دکھایا
عمران خان کے ایک معمولی سے معمولی بیان پر وزیروں مشیروں کا لشکر کود پڑتا ہے میدان میں
مگر مجہھے ابھی کوئی کہیں نظر نہیں آ رہا - کیا پاکستانی ریاست انتقال کر گئی ہے ؟
Last edited: